اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 195
195 61 صحاب بدر جلد 4 حضرت جابر بن خالد حضرت جابر بن خالد۔حضرت جابر بن خالد کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو دینار سے تھا۔حضرت جابر بن خالد غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے۔486 62 حضرت جابر بن عبد اللہ بن رئاب انصار میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والوں میں سے ایک حضرت جابر بن عبد اللہ بن رئاب۔حضرت جابر کو ان چھ آدمیوں میں بیان کیا جاتا ہے جو انصار 600 487 میں سب سے پہلے مکہ میں اسلام لائے۔حضرت جابر بدر اور احد اور خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیم کے ہمرکاب تھے ، ساتھ شامل ہوئے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللی کم سے حدیثیں بھی بیان کی ہیں۔7 بیعت عقبہ اولیٰ میں انصار میں سب سے پہلے جو اسلام لائے وہ یہی ہیں۔انصار کے چند لوگوں کی رسول اللہ صلی علیم کی عقبہ اولیٰ کی رات جب ملاقات ہوئی تو آپ نے پوچھا کہ تم کس قبیلہ سے ہو اس کے بعد انہوں نے پوری تفصیل اپنی بیان کی اور یہ قبیلہ بنو نجار کے چھ آدمی تھے۔اسعد بن زرارہ اور عوف بن حارث بن رفاعہ بن عفراء اور رافع بن مالک بن عجلان اور قطبہ بن عامر بن حدیدۃ اور عقبہ بن عامر بن نابی بن زید اور جابر بن عبد اللہ بن رئاب۔یہ سب لوگ مسلمان ہو گئے تھے۔جب یہ لوگ مدینہ آئے تو انہوں نے مدینہ والوں سے رسول اللہ صلی علی رام کا ذکر کیا اور پھر وہاں تبلیغ کی۔بیعت عقبہ 488 اس کا تفصیلی ذکر پہلے عقبہ بن عامر نابی کے ذکر میں ہو چکا ہے۔مختصر ذکر میں یہاں کر دیتا ہوں۔یہ لوگ جب آنحضرت صلی اللی کام سے رخصت ہوئے تو جاتے ہوئے عرض کیا کہ ہمیں خانہ جنگیوں نے بہت کمزور کر دیا ہے۔ہمارے اندر آپس میں بہت نا اتفاقیاں ہیں اور ہم میثرب میں جا کر اپنے بھائیوں کو