اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 185 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 185

ب بدر جلد 4 185 تھی غیر قوموں کی جنہوں نے آپ کی محبت بھری آواز کو سنا اور اس کا اثر جو انہوں نے دیکھا اس نے اسے یقین کروا دیا کہ ان کی اپنی قوم ان سے وہ محبت نہیں کر سکتی جو محبت رسول کریم صلی لیکر ان سے کرتے تھے۔459 ہر تھے ہمارے سید نابلال جنہوں نے اپنے آقاو مطاع سے عشق و وفا کے اور اللہ تعالیٰ کی توحید کو اپنے دل میں بٹھانے اور پھر اس کے عملی اظہار کے وہ نمونے قائم کیسے جو ہمارے لیے اسوہ ہیں، ہمارے لیے پاک نمونہ ہیں۔اور پھر آنحضرت صلی علیہ کم کی بھی اپنے اس غلام سے محبت و شفقت کی وہ داستانیں ہیں جن کی نظیر ہمیں دنیا میں کہیں اور نظر نہیں آسکتی اور یہی وہ چیز ہے جو آج بھی محبت اور پیار کی فضاؤں کو پیدا کر سکتی ہے ، بھائی چارے کو پیدا کر سکتی ہے اور غلامی کی زنجیروں کو توڑ سکتی ہے۔پس آج بھی ہماری نجات اسی میں ہے کہ توحید کے قیام اور عشق رسولِ عربی کے ان ضمونوں پر قائم ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔460 47 حضرت تمیم مولی خراش حضرت تمیم مولی خراش۔حضرت تمیم حضرت خراش کے آزاد کردہ غلام تھے۔آنحضرت صلی علیکم نے آپ کے اور حضرت خباب جو عتبہ بن غزوان کے آزاد کردہ غلام تھے ان کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔غزوہ بدر، احد میں انہوں نے شرکت کی۔461 48 حضرت تمیم بن يعار انصاری ایک بدری صحابی حضرت تمیم بن یعار انصاری تھے۔حضرت تمیم کے والد کا نام یعار تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جدارة بن عوف بن الحارث سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔حضرت تمیم کی نا ہوتا ہے۔حضرت قسم کی اولاد میں بیٹار بھی اور بیٹی جمیلہ تھیں۔ان کی والدہ قبیلہ بنو عمر و سے تھیں۔462