اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 164

اصحاب بدر جلد 4 164 الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ سنن ابن ماجہ میں حضرت بلال سے روایت ہے کہ وہ نماز فجر کی اطلاع دینے کے لیے نبی صلی للی کم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ان سے کہا گیا کہ آپ سوئے ہوئے ہیں تو حضرت بلال نے کہا الصَّلوةُ خَيْرٌ مِن النَّوْمِ الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ پھر فجر کی اذان میں ان کلمات کا اضافہ کر دیا گیا اور یہی طریق قائم ہو گیا۔117 ایک دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا اے بلال ! یہ کتنے عمدہ کلمات ہیں۔تم انہیں اپنی فجر کی اذان میں شامل کر لو۔418 رسول اللہ صلی ال نیم کے تین موذن تھے۔حضرت بلال ، ابو مَحْذُورَه ، عمرو بن أُمِّ مَكْتُوم ایک سفر میں بلال کا فجر کی نماز پر بیدار نہ ہونا الله 419- حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی علی یکم غزوہ خیبر سے واپس لوٹ رہے تھے تو رات بھر چلتے رہے۔پھر جب آپ کو نیند آئی تو آرام کے لیے پڑاؤ کیا اور بلال سے فرمایا کہ ”آج رات ہماری نماز کے وقت کی حفاظت تم کرو۔پھر حضرت بلال نے یہ فرمایا تھا کہ ”ہماری نماز کی حفاظت کرو“ کا مطلب یہ تھا کہ نماز کے وقت کی حفاظت کرو اور فجر کے وقت تم جگا دینا۔جب آپ نے یہ فرمایا تو پھر حضرت بلال نے جتنی ان کے لیے مقدر تھی نماز پڑھی۔رات نفل پڑھتے رہے اور رسول اللہ صلی للی کم اور آپ کے صحابہ سو گئے۔جب فجر کا وقت قریب آیا تو بلال نے صبح کی سمت رخ کرتے ہوئے یعنی سورج جہاں سے نکلتا ہے اس طرف رخ کرتے ہوئے اپنی سواری کا سہارا لیا اور بیٹھ گئے تو بلال پر بھی نیند غالب آگئی جبکہ وہ اپنی اونٹنی سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔پس نہ تو بلال بیدار ہوئے اور نہ ہی آپ کے اصحاب میں سے کوئی اور یہاں تک کہ دھوپ ان پر پڑی۔رسول اللہ صلی علیکم ان میں سب سے پہلے جاگے۔رسول اللہ صلی ا یکم فکر مند ہوئے اور فرمایا اے بلال! اے بلال !۔بلال نے عرض کیا: یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔میری روح کو بھی اسی ذات نے روکے رکھا جس نے آپ کو روکے رکھا یعنی نیند کا غلبہ مجھ پر بھی آگیا۔آپ نے فرمایا کہ روانہ ہو۔چنانچہ انہوں نے اپنی سواریوں کو تھوڑا سا چلایا۔پھر رسول اللہ صلی علیم نے روکا۔پھر وضو فرمایا اور تھوڑی دیر بعد بلال کو ارشاد فرمایا۔انہوں نے نماز کی اقامت کہی۔پھر آپ نے ان سب کو سورج نکلنے کے بعد صبح کی نماز پڑھائی۔جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ نے فرمایا کہ جو نماز بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے اسے پڑھ لے کیونکہ اللہ عز و جل نے فرمایا ہے کہ نماز کو میرے ذکر کے لیے قائم کرو۔420 خانہ کعبہ کے اندر رسول کریم صلی ال ولیم کا حضرت بلال کو لے کر جانا فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی الی ظلم جب خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ کے ساتھ حضرت بلال بھی