اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 50

تاب بدر جلد 4 50 اگر تم نے لڑنے کا حق ادا کر دیا ہے تو یقیناً سهل بن حنیف اور ابودجانہ نے بھی لڑنے کا حق ادا کیا ہے۔ایک روایت میں سہل بن حنیف کی بجائے حارث بن حلیمہ کا نام بھی آتا ہے۔121 چہرے کی چمک کا راز زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابودجانہ کے پاس لوگ آئے جبکہ آپ بیمار تھے لیکن آپ کا چہرہ بہت چمک رہا تھا۔کسی نے پوچھا کہ آپؐ کا چہرہ کیوں چمک رہا ہے ؟ تو حضرت ابودجانہ نے کہا میرے اعمال میں سے میرے دو کام ایسے ہیں جو میرے نزدیک بہت زیادہ وزنی اور پختہ ہیں: پہلا یہ کہ میں کبھی ایسی بات نہیں کرتا جس کا مجھ سے تعلق نہ ہو۔دوسرا یہ کہ میر ادل مسلمانوں کے لیے ہمیشہ صاف رہتا ہے۔22 شہادت کا واقعہ 122 حضرت ابو دجانہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔مسیلمہ کذاب نے رسول اللہ صلی ایم کی وفات کے بعد جھوٹی نبوت کا دعوی کر کے مدینہ پر لشکر کشی کا ارادہ کیا تو حضرت ابو بکر نے اس کی سرکوبی کے لیے 12 ہجری میں لشکر روانہ کیا۔حضرت ابودجانہ بھی اس لشکر کا حصہ تھے۔حضرت ابودجانہ نے جنگ یمامہ میں سخت لڑائی کی اور شہادت کار تنبہ حاصل کیا۔بنو حنیفه (قدیم عرب قبیلہ جس کے ایک بڑے حصے نے مسیلمہ کذاب کے زیر قیادت مدینہ کے خلاف بغاوت کی تھی) کا یمامہ میں باغ تھا جس میں محصور ہو کر وہ لڑ رہے تھے اور مسلمانوں کو اندر جانے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔حضرت ابودجانہ نے مسلمانوں سے کہا کہ مجھے باغ کے اندر پھینک دو۔مسلمانوں نے ایسا ہی کیا لیکن ان کے دوسری طرف گرنے سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی لیکن پھر بھی وہ باغ کے دروازے پر لڑتے رہے اور مشرکین کو وہاں سے ہٹا دیا اور مسلمان اندر داخل ہو گئے۔حضرت ابودجانہ ، مسیلمہ کذاب کے قتل میں عبد اللہ بن زید اور وحشی بن حرب کے ساتھ شامل تھے اور یمامہ کے دن آپ نے شہادت پائی۔123 ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو دجانہ نے جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے لڑتے ہوئے وفات پائی تھی لیکن یہ روایت کمزور ہے۔پہلی روایت زیادہ صحیح اور بکثرت مذکور ہے۔124 غیبت نہیں کرتا اور میرے دل میں کینہ نہیں میں پہلے بھی یہ بیان کر چکا ہوں۔یہاں پہ کچھ حصہ بیان کر دیتا ہوں جس کا حضرت ابودجانہ سے تعلق ہے۔ابودجانہ انصاری تھے۔آنحضرت صلی علیم کی مدینہ ہجرت سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔مدینہ کے رہنے والے تھے۔ان کو بھی یہ اعزاز حاصل تھا کہ آنحضرت صلی ایم کے ساتھ جنگ بدر میں شامل