اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 573
تاب بدر جلد 4 573 عرض کیا کہ یارسول اللہ دشمن سامنے ہے۔کچھ خبر نہیں کہ یہاں سے بچ کے جانا بھی ملتا ہے یا نہیں۔میں نے چاہا کہ شہادت سے پہلے آپ کے جسم مبارک سے اپنا جسم چھو لوں اور پیار کروں۔اس پر آنحضرت صلى ال عالم نے آپ کے لئے بھلائی کی دعا کی۔13 1303 162) نام و نسب حضرت سُوَيْبَط بن سعد رض حضرت سُوَيْبَط بن سعد - آپ کو سُوَيْبَط بن حرملہ بھی کہا جاتا ہے۔آپ کا نام سویط بن حَرملہ اور سلیط بن حرملہ بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت سُوَيْبَط کا تعلق قبیلہ بنو عبد دار سے تھا۔ان کی والدہ کا نام هُنَیدَہ تھا۔آپ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھے۔اکثر سیرت نگاروں نے آپ کو مہاجرین حبشہ میں شامل کیا ہے۔ہجرت مدینہ رض 1304 حضرت سويبط نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ہجرت کے بعد آپ نے حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے گھر قیام کیا۔رسول اللہ صلی علی یم نے حضرت سُوَيْبَط اور حضرت عَائِد بن مَاعِض کے درمیان عقد رض مؤاخات قائم فرمایا تھا۔حضرت سُونبَط نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شرکت کی۔1305 ایک ظریفانہ واقعہ جس سے نبی اکرم صلی کم خوب محظوظ ہوئے حضرت ام سلمه "بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر نبی کریم صلی ایم کی وفات سے ایک سال قبل بضری، ملک شام کا ایک علاقہ اس کی طرف تجارت کے لیے گئے تھے۔ان کے ساتھ نعیمان اور سُوَيْبَط بن حرملة " نے بھی سفر کیا اور یہ دونوں جنگ بدر میں بھی موجود تھے۔نعیمان زاد راہ پر متعین تھے۔سويبط کی طبیعت میں ظرافت تھی۔اس نے نُعمان سے کہا کہ مجھے کھانا کھلاؤ۔جو زاد راہ تھا، سامان تھا اس کے نگران تھے۔قافلے کا کھانے پینے کا انتظام ان کے سپر د تھا۔انہوں نے جواب دیا کہ جب تک حضرت ابو بکر نہیں آئیں گے میں کھانا نہیں دوں گا۔انہوں نے ان سے کہا اگر تم مجھے کھانا نہیں دو گے تو میں تمہیں غصہ دلاؤں گا۔یہ واقعہ پہلے بھی میں نے مختصر بیان کیا تھا۔جب یہ جارہے تھے تو اس دوران