اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 555 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 555

555 150 صحاب بدر جلد 4 حضرت سلیم بن قیس حضرت سلیم بن قیس انصاری۔ان کی والدہ کا نام اُم سُليم بنت خالد تھا۔حضرت خولہ بنت قیس کے بھائی تھے جو حضرت حمزہ کی بیوی تھیں۔آپ نے غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شرکت کی۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔1257 151 حضرت سلیم بن طحان اپنے ایک اور بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شرکت حضرت سلیم بن ملحان انصاری۔ان کی والدہ مُلیکه بنت مالك تھیں۔حضرت انس بن مالک کے ماموں جبکہ حضرت ام حرام اور حضرت اُم سُلیم کے بھائی تھے۔حضرت اید حرام حضرت عُبادہ بن صامت کی اہلیہ تھیں جبکہ حضرت ام سلیم حضرت ابو طلحہ انصاری کی اہلیہ تھیں اور ان کے صاحبزادے حضرت انس بن مالک خادم رسول صلی املی کم تھے۔انہوں نے غزوہ بدر اور احد میں اپنے بھائی حضرت حرام بن ملحان کے ساتھ شرکت کی تھی اور آپ دونوں ہی واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے۔1258 واقعہ بئر معونه رسول اللہ صلی علیکم کی ہجرت کے چھتیسویں مہینے صفر میں یعنی صفر کا جو مہینہ ہے اس میں بِثْرِ مَعُونہ کی طرف حضرت منذر بن عمر و السَّاعِدی کا سر یہ ہوا۔عامر بن جعفر رسول اللہ صلی علیکم کے پاس آیا اور آپ کو ہدیہ دینا چاہا جسے آپ نے لینے سے انکار کر دیا۔آپ صلی علی نکم نے اسے اسلام کی دعوت دی۔اس نے اسلام قبول نہ کیا اور نہ ہی اسلام سے دور ہوا۔عامر نے درخواست کی کہ اگر آپ اپنے اصحاب میں سے چند آدمی میرے ہمراہ میری قوم کے پاس بھیج دیں تو امید ہے کہ وہ آپ کی دعوت کو قبول کر لیں گے۔آپ علی الایم نے فرمایا کہ مجھے ڈر ہے کہ اہل مجد ان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچائیں تو اس نے کہا کہ اگر کوئی ان کے