اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 537
537 142 صحاب بدر جلد 4 نام و نسب و کنیت حضرت سعید بن زید シ حضرت سعید بن زید۔حضرت سعید کے والد کا نام زید بن عمر و اور والدہ کا نام فاطمہ بنت بَعْجَہ تھا۔ان کا تعلق قبیلہ عدی بن کعب بن لوی سے تھا۔حضرت سعید بن زید کی کنیت ابو الاغور تھی جبکہ بعض نے ابو ثور بھی بیان کی ہے۔ان کا قد لمبا، رنگ گندمی اور بال گھنے تھے۔یہ حضرت عمر بن خطاب کے چازاد بھائی تھے۔ان کا شجرہ نسب چوتھی پشت پر نفیل پر جاکر حضرت عمرؓ سے ملتا ہے جبکہ آٹھویں پشت پر کعب بن لوی پر جا کر آنحضرت صلی کم سے ملتا ہے تا ہے۔حضرت سعید کی بہن عاتکہ کی شادی حضرت عمرؓ سے اور حضرت عمر کی بہن فاطمہ کی شادی حضرت سعید سے ہوئی تھی اور یہ وہی بہن ہیں جو حضرت عمرؓ کے قبولِ اسلام کا باعث بھی بنیں۔اس زمانے میں بھی موحد موجود تھے 1208 1207 حضرت سعید کے والد زید بن عمر و زمانہ جاہلیت میں ایک خدا کی عبادت کیا کرتے تھے اور حضرت ابراہیم کے دین کی تلاش کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جو حضرت ابراہیم کا معبود ہے وہی میر امعبود ہے اور جو ابراہیم کا دین ہے وہی میرا دین ہے۔اس زمانے میں بھی موحد موجود تھے۔بعض بچے بھی سوال کر دیتے ہیں کہ اسلام سے پہلے آنحضرت علی علی کرم کا کیا دین تھا؟ کس کی عبادت کرتے تھے ؟ تو آنحضرت صلی علی کم تو سب سے بڑھ کر موحد تھے اور وہ بھی ایک خدا کی عبادت کیا کرتے تھے۔زید بن عمرو بن نفیل زمانہ جاہلیت کے ایک موحد زید بن عمرو ہر قسم کے فسق و فجور غرضیکہ مشرکین کے ذبیحہ سے بھی اجتناب کرتے تھے۔ایک دفعہ نبی کریم صلی العلیم سے ان کی ملاقات آپ صلی علیہ کم کی بعثت سے قبل ہوئی جس کی تفصیل صحیح بخاری میں یوں بیان ہوئی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی یزید بن عمر و بن نفیل سے بلدخ مقام کے نیچے ملے پیشتر اس کے کہ نبی صلی علی کم پر وحی اتری تھی یعنی آنحضرت صلی اللہ علم کے دعوئی نبوت سے پہلے کی بات ہے۔بندخ یہ مکے سے مغرب کی طرف ایک وادی کا نام ہے، کتے کی طرف جاتے ہوئے تنعیم کے راستے میں ہے۔نبی صلی علیکم کے سامنے دستر خوان رکھا گیا۔آپ صلی ایم نے کھانے