اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 465 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 465

اصحاب بدر جلد 4 465 ہر رات رسول اللہ صلی کمی کی خدمت میں باری باری کھانا لے کر حاضر ہوتے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی الم نے سات ماہ حضرت ابو ایوب انصاری کے گھر میں قیام فرمایا۔ان ایام میں حضرت سعد بن عُبادہ اور حضرت اسعد بن زرارہ نما پیالہ ہر روز آپ کی خدمت میں آتا تھا اور اس میں کبھی ناغہ نہیں ہو تا تھا۔یہاں کچھ وضاحت بھی ہو گئی کہ شروع میں روزانہ کھانا آتا تھا۔سات مہینے تک با قاعدہ آتا رہا۔اس کے بعد بھی آتا ہو گا لیکن شاید اس با قاعدگی سے نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ اس کے متعلق جب حضرت ام ایوب سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی لی ہم نے آپ کے ہاں قیام فرمایا تھا اس لیے آپ بتائیں کہ رسول اللہ صلی غیر کم کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھانا کون سا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی مخصوص کھانے کا کبھی حکم دیا ہو اور پھر وہ آپ کے لیے تیار کیا گیا ہو اور نہ ہی ہم نے کبھی یہ دیکھا کہ آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا ہو اور آپ نے اس میں عیب نکالا ہو۔یہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب نے مجھے بتایا کہ ایک رات حضرت سعد بن عبادہ نے آنحضرت صلی الیکم کی خدمت میں ایک پیالہ بھجوایا جس میں طفیشل تھا۔یہ شوربہ کی ایک قسم ہے۔آپ نے وہ سیر ہو کر پیا اور میں نے اس کے علاوہ آپ کو کبھی اس طرح سیر ہو کر پیتے نہیں دیکھا۔پھر ہم بھی آنحضرت صلی علیکم کے لیے یہ بنایا کرتے تھے۔کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ لاؤ یاوہ پکاؤ۔کبھی عیب نہیں نکالا لیکن جو کھانا آتا تھا اس میں سے یہ کھانا آپ کو پسند آیا اور آپ نے بڑے شوق سے کھایا یا پیا۔اس کے بعد سے پھر صحابہ کو پتالگ گیا کہ یہ آنحضرت صلی للی یکم کی پسند ہے تو اس کے مطابق پھر بناتے تھے۔کہتے ہیں کہ ہم آپ کے لیے هَرِئيس، مشہور کھانا ہے جو گندم اور گوشت سے بنایا جاتا ہے، یہ بھی بنایا کرتے تھے جو آپ کو پسند تھا اور رات کے کھانے میں آنحضرت صلی علیم کے ہمراہ پانچ سے لے کر سولہ تک افراد ہوتے تھے جس کا انحصار کھانے کی قلت یا کثرت پر ہو تا تھا۔1097 حضرت ابو ایوب انصاری کے گھر رسول اللہ صلی علیکم کے قیام کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی لکھا ہے۔کہتے ہیں کہ اس مکان میں آپ نے سات ماہ تک یا ابن اسحاق کی روایت کے مطابق اور ابن اسحاق کی روایت یہ ہے کہ ماہ صفر 2 ہجری تک قیام فرمایا تھا گویا جب تک مسجد نبوی اور اس کے ساتھ والے حجرے تیار نہیں ہو گئے آپ اسی جگہ مقیم رہے۔ابو ایوب آپ کی خدمت میں کھانا بھجواتے تھے اور پھر جو کھانا بیچ کر آتا تھا وہ حضرت ابو ایوبے خود کھاتے تھے۔اور محبت و اخلاص کی وجہ سے اسی جگہ انگلیاں ڈالتے تھے جہاں سے آپ صلی می کنم نے کھایا ہو تا۔دوسرے اصحاب بھی عموماً آپ کی خدمت میں کھانا بھیجا کرتے تھے۔چنانچہ ان لوگوں میں سعد بن عبادہ رئیس قبیلہ خزرج کا نام تاریخ میں خاص طور پر مذکور ہوا ہے۔1098