اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 448
تاب بدر جلد 4 448 سے نکل کر لو گوں میں بیٹھتے تھے تو وہ سعد بن خیثمہ کے گھر تشریف فرما ہوا کرتے تھے۔1058 مدینہ میں پہلا جمعہ بیعت عقبہ اولیٰ کے بعد جب آنحضرت صلی علیم نے حضرت مصعب بن عمیر کو مدینہ کے مسلمانوں کی تربیت کے لیے بھجوایا تو کچھ عرصہ بعد انہوں نے آپ سے نماز جمعہ کی اجازت چاہی۔اس پر آپ نے انہیں اجازت دی اور جمعہ کے متعلق ہدایت فرمائی۔چنانچہ ان ہدایات کے ماتحت مدینہ میں جو پہلا جمعہ ادا کیا گیا وہ حضرت سعد بن خَيْثَمَہ کے گھر ادا کیا گیا۔یہ حوالہ الطبقات الکبریٰ کا ہے۔1059 العرس : وہ کنواں جس کا پانی آنحضور ملی ﷺ کو بہت پسند تھا فرمایا جب میرا انتقال ہو جائے تو اس کے پانی سے مجھے غسل دیا جائے۔حضرت سعد بن خَیمہ کا قبا میں ایک کنواں تھا جسے الغرس کہا جاتا تھا آنحضرت صلی ای ام اس سے پانی پیا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی علیم نے اس کنویں کے بارے میں فرمایا کہ یہ جنت کے چشموں میں سے ہے اور اس کا پانی بہترین ہے۔یعنی بہت اچھا میٹھا ٹھنڈا پانی تھا۔آنحضرت صلی یکم کی وفات کے بعد آپ کو اسی کنویں کے پانی سے غسل دیا گیا۔حضرت علی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ جب میر انتقال ہو جائے تو بِشُرِ غَرُس سے سات مشکیزے لا کر اس کے پانی سے مجھے غسل دینا۔ابو جعفر محمد بن علی روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی علیم کو تین مرتبہ غسل دیا گیا۔آپ کو پانی اور بیری کے پتوں سے قمیض میں ہی غسل دیا گیا۔یعنی قمیض نہیں اتاری گئی تھی۔حضرت علی، حضرت عباس اور حضرت فضل نے آپ کو غسل دیا اور ایک روایت کے مطابق حضرت اسامہ بن زید حضرت شقران اور حضرت اوس بن خولی بھی آنحضرت صلی ایم کو غسل دینے میں شریک تھے۔1060 مہاجرین کے اولین میزبان قریش کے مظالم سے تنگ آکر مدینہ ہجرت کرنے والے بہت سے مسلمانوں کی پہلی منزل عموماً حضرت سعد بن خيفته کا گھرا ہوا کرتی تھی۔جو لوگ بھی ہجرت کر کے آتے تھے وہ حضرت سعد بن خَيْه کے گھر ٹھہرا کرتے تھے۔مثلاً حضرت حمزہ۔ان میں سے بعض لوگوں کے نام جو ملتے ہیں وہ یہ ہیں: حضرت حمزہ، حضرت زید بن حارثہ ، حضرت ابو کبشہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، جو غلام تھے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ وغیرہ۔جب انہوں نے ہجرت کی تو حضرت سعد بن خَيْقيه کے گھر ٹھہرے۔1061