اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 218
اصحاب بدر جلد 4 218 واپس تشریف لے آئے۔اس کے بعد ایک دن آنحضرت صلی الی یوم حضرت فاطمہ کے گھر تشریف لے گئے تو حضرت فاطمہ نے آنحضرت صلی الم سے عرض کیا کہ حَارِثَه بن نُعمان انصاری کے پاس چند ایک مکانات ہیں۔آپ ان سے فرما دیں کہ وہ اپنا کوئی مکان خالی کر دیں۔آپ نے فرمایا وہ ہماری خاطر اتنے مکانات پہلے ہی خالی کر چکے ہیں۔اب مجھے تو انہیں کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔حارثہ کو کسی طرح اس کا علم ہوا تو وہ بھاگے آئے اور آنحضرت صلی املی کام سے عرض کیا۔یارسول اللہ امیر اجو کچھ ہے وہ حضور کا ہے اور اللہ کی قسم ! جو چیز آپ مجھ سے قبول فرمالیتے ہیں وہ مجھے زیادہ خوشی پہنچاتی ہے بہ نسبت اس چیز کے جو میرے پاس رہتی ہے۔پھر اس مخلص صحابی نے باصرار اپنا ایک مکان خالی کروا کے پیش کر دیا۔اور حضرت علی اور حضرت فاطمہ نے وہاں آکر رہائش اختیار کرلی۔7 حسنین کے دن پہرہ دینے کی سعادت 527 حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حنین کے دن آنحضور صلی ای کریم نے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تم میں سے کون رات کو پہرہ دے گا ؟ اس پر حضرت حارثہ بن نعمان آہستہ آہستہ اطمینان سے اٹھے۔حضرت حارثہ اپنے کسی بھی کام میں جلدی نہیں کیا کرتے تھے۔صحابہ نے ان کے اتنے آرام سے اٹھنے ر آنحضور صلی الم سے کہا کہ حیا نے حارثہ کو خراب کر دیا ہے۔اس موقع پر جلدی اٹھنا چاہیے تھا۔اس پر آنحضور صلی ایم نے فرمایا کہ ایسا مت کہو کہ حیا نے حارثہ کو خراب کیا۔یہ نہ کہو کہ حارثہ کو خراب کیا بلکہ اگر تم یہ کہو کہ حیا نے حارثہ کو ٹھیک کر دیا ہے تو یہ سچ ہو گا۔528 وفات حضرت حارثہ بن نعمان کی وفات حضرت امیر معاویہ کے دور میں ہوئی تھی۔529 75 نام و نسب و کنیت حضرت حاطب بن ابی بلتعہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ۔ان کا تعلق قبیلہ تم سے تھا۔حضرت حاطب بن ابی بلتعہ بنو اسد کے حلیف تھے۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کی کنیت ابو محمد تھی۔حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اہل یمن میں سے تھے۔