اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 136 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 136

اصحاب بدر جلد 4 136 بات بتاتا ہے تم اسے مارتے ہو اور جھوٹ کہنے لگتا ہے تو چھوڑ دیتے ہو۔پھر آپ نے خود نرمی کے ساتھ اس سے دریافت فرمایا کہ لشکر اس وقت کہاں ہے ؟ اس نے جواب دیا اس وقت سامنے والے ٹیلے کے پیچھے ہے۔آپ نے پوچھا کہ لشکر میں کتنے آدمی ہیں ؟ اس نے جواب دیا کہ بہت ہیں مگر پوری تعداد مجھے معلوم نہیں ہے۔آپ نے فرمایا اچھا یہ بتاؤ کہ ان کے لئے کھانا کھانے کے لئے ہر روز کتنے اونٹ ذبح ہوتے ہیں؟ اس نے کہا کہ دس ہوتے ہیں۔دس اونٹ اس قافلے کے لئے ذبح ہوتے ہیں۔سلمان کے علاوہ کھانے پینے کا بھی اتنا سامان لے کے آئے تھے۔تو آپ صلی للی نیم نے صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ دس اونٹ ذبح ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ایک ہزار آدمی ان کے ساتھ آئے ہیں اور حقیقتاً وہ اتنے ہی لوگ تھے۔346 44 نام و نسب حضرت بشر بن براء بن معرور رض ان کا نام حضرت بشر بن براء بن مَغْرُور ہے۔حضرت بشر کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عبید بن عدی سے تھا اور دوسرے قول کے مطابق بنو سلمہ سے تھا۔347 دو مختلف روایتیں بیان کی جاتی ہیں۔حضرت بشر کے والد کا نام حضرت براء بن مغرور اور والدہ کا نام خُلَيْدَہ بنت قیس تھا۔348 حضرت بشر کے والد حضرت براء بن مَغرُور ان بارہ (12) نقیبوں میں سے تھے جو مقرر کیے گئے تھے اور قبیلہ بنو سلمہ کے نقیب تھے۔حضرت براء ہجرت سے ایک ماہ قبل حالت سفر میں فوت ہو گئے تھے۔جب رسول اللہ صلی الیم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ان کی قبر پر تشریف لے جاکر چار تکبیرات ادا فرمائیں۔19 بیعت عقبہ ثانیہ میں شمولیت 349 حضرت بشر اپنے والد کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے اور حضرت بشر بن بر اور سول اللہ صلی الم کے ماہر تیر انداز صحابہ میں سے تھے۔رسول اللہ صلی الم نے حضرت بشر اور حضرت واقد بن عبد اللہ جنہوں نے مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تھی، ان کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔