اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 83

اصحاب بدر جلد 4 بلند مقام و مرتبه 83 218 حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ ابو بکر، عمر، ابو عبیدہ بن جراح، اُسید بن حضیر، ثابت بن قیس بن شماس ، معاذ بن جبل اور مُعاذ بن عمرو بن جموح کتنے اچھے انسان ہیں۔یعنی آپ نے ایک مرتبہ ان کی تعریف فرمائی۔ایک مجلس میں ان کا ذکر ہوا ہو گا جس کی مثال حضرت ابوہریرہ بیان کر رہے ہیں۔ایک مرتبہ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ اگر رسول اللہ صلی علیہ ہم اپنے بعد کسی کو جانشین بناتے تو کسے بناتے ؟ اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابو بکر ھو۔لوگوں نے پوچھا اور حضرت ابو بکر کے بعد کیسے ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت عمر کو۔لوگوں نے پوچھا حضرت عمرؓ کے بعد کسے ؟ تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کو۔یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔219 ایک دوسری روایت میں ہے کہ عبد اللہ بن شقیق نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی علیکم کو اپنے صحابہ میں سب سے زیادہ محبوب کون تھا ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابو بکر۔اس نے پوچھا کہ حضرت ابو بکر کے بعد کون ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت عمرؓ۔اس نے پوچھا کہ حضرت عمرؓ کے بعد کون؟ حضرت عائشہ نے فرمایا حضرت ابو عبیدہ بن جراح۔پھر اس نے پوچھا اس کے بعد کون ؟ راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت عائشہ خاموش رہیں۔220 اگر آج ابو عبیدہ زندہ ہوتے تو انہیں خلیفہ نامزد کرتا 221" سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیان فرماتے ہیں کہ : ”حضرت عائشہ کی نظر میں ابو عبیدہ کی اتنی قدر و منزلت تھی کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ اگر حضرت عمرؓ کی وفات پر ابو عبیدہ زندہ ہوتے تو وہی خلیفہ ہوتے۔“ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے اپنی وفات کے وقت فرمایا کہ اگر آج حضرت ابو عبیدہ زندہ ہوتے تو میں انہیں خلیفہ نامزد کرتا اور اگر میر ارب مجھ سے اس بارے میں پوچھتا کہ تم نے اسے کیوں نامزد کیا ہے تو میں عرض کرتا کہ میں نے تیرے نبی صلی علیم سے سنا ہے کہ ابو عبیدہ اس امت کا امین ہے۔اس لیے اسے جانشین بنایا ہے۔222 ایمان لانے پر تکالیف اور ہجرت جب حضرت ابو عبیدہ ایمان لائے تو ان کے والد نے ان کو بہت تکالیف پہنچائیں۔آپ ہجرت حبشہ میں بھی شریک تھے۔حضرت ابو عبیدہ مدینہ ہجرت کر کے آئے تو آنحضور صلی علی پیر کا چہرہ انہیں دیکھ کر تمتما اٹھا۔حضرت عمرؓ نے آگے بڑھ کر معانقہ کیا اور آپ نے حضرت کلثوم بن ہرم کے گھر قیام کیا۔ام کلثوم نہیں بلکہ حضرت کلثوم بن ھذہ کے گھر قیام کیا۔223