اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 44 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 44

44 16 صحاب بدر جلد 4 حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن مخلد حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن مخلد۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زریق سے تھا۔آپ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیکم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ جنگ یمامہ میں شامل ہوئے اور زخمی ہو گئے۔زخم مندمل ہو گیا لیکن حضرت عمرؓ کے دور میں دوبارہ زخم پھٹ پڑا جس سے آپ کی وفات ہو گئی۔اس لئے آپ کو جنگ یمامہ کے شہداء میں شامل کیا جاتا ہے۔15 105 17 حضرت ابو خُزيمه بن اوس دو بھائی جو جنگ بدر میں شامل ہوئے حضرت ابوخز يمه بن اوس۔ان کی والدہ کا نام عمرہ بنت مسعود تھا۔حضرت مسعود بن اوس کے بھائی ہیں۔حضرت مسعود بن اوس بھی جنگ بدر میں شامل ہوئے۔انہوں نے غزوہ بدر میں، احد میں اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی یم کے ہمراہ شرکت کی۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ہوئی۔106