اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 205
205 67 صحاب بدر جلد 4 حضرت حارث بن انس انصاری حضرت حارث بن انس انصاری۔ان کی والدہ کا نام حضرت ام شریک تھا اور والد انس بن رافع تھے۔آپ کی والدہ نے بھی اسلام قبول کیا اور رسول اللہ کی بیعت سے مشرف ہوئی تھیں۔حضرت حارث کا تعلق قبیلہ اوس کی شاخ بنو عبد الا شکل سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے اور غزوۂ احد میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔حضرت حارث ان چند اصحاب میں سے تھے جو غزوہ احد میں حضرت عبد اللہ بن جبیر کے ساتھ درّے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔110 68 حضرت حارث بن اوس بن معاذ حضرت حارث بن اوس بن معاذ۔آپ قبیلہ اوس کے سردار حضرت سعد بن معاذ کے بھتیجے تھے۔غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اٹھائیس سال کی عمر میں غزوہ احد میں شہید ہوئے لیکن بعض دوسری روایات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ غزوہ احد میں شہید نہیں ہوئے چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں غزوہ خندق کے موقع پر لوگوں کے قدموں کی پیروی کرتے ہوئے نکلی۔میں نے اپنے پیچھے سے زمین کی آہٹ سنی۔پلٹ کر دیکھا تو حضرت سعد بن معاذ تھے اور آپ کا بھتیجا حارث بن اوس بھی ہمراہ تھا جو اپنی ڈھال اٹھائے ہوئے تھا۔یہ روایت اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ آپ احد کے بعد بھی زندہ رہے۔511 حضرت حارث کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے کعب بن اشرف کو قتل کیا تھا اور اس حملے کے دوران آپ کے پاؤں پر زخم لگا اور خون بہنے لگا۔صحابہ آپ کو اٹھا کر رسول اللہ صلی علی نام کے پاس لے آئے تھے۔12 یہودی سردار کعب بن اشرف کا قتل اور اس کے اسباب کعب بن اشرف وہ شخص تھا جو مدینہ کے سرداروں میں سے تھا اور آنحضرت صلی علیم کے معاہدے