اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 122 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 122

122 34 صحاب بدر جلد 4 حضرت اسعد بن یزید حضرت آسعد بن یزید۔حضرت اسعد کے والد کا نام یزید بن الفا کہ تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زریق سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ شامل تھے۔علامہ ابن اسحاق نے اسعد کی بجائے سعد بن یزید کا نام اصحاب بدر میں لکھا ہے۔حضرت اسعد بن یزید کے نام کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔بعض نے آپ کا نام سعد بن زید، سعید بن الفاکہ اور سعد بن یزید بیان کیا ہے۔312 35 حضرت انس بن معاذ انصاری حضرت انس بن معاذ انصاری۔بعض روایات میں آپ کا نام انیس بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام اقر اناس بنت خالد تھا۔آپ غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ شامل ہوئے۔غزوہ احد میں آپؐ کے بھائی حضرت ابی بن معاذ بھی آپ کے ساتھ شامل ہوئے۔ان کی وفات کے بارے میں اختلاف ہے۔ایک روایت میں ہے کہ ان کی وفات حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں ہوئی۔جبکہ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت انس بن معاذ اور ان کے بھائی حضرت أبي بن معاذ بيرِ مَعُونَہ میں شہید ہوئے تھے۔313