اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 25

اصحاب بدر جلد 3 حضرت عمرؓ اور غزوات 25 حضرت عمر بن خطاب حضرت عمر بن خطاب بدر، احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول کریم صلی ایم کے ساتھ شریک ہوئے۔اس کے علاوہ متعد د سرایا میں بھی شریک ہوئے جن میں سے بعض سرایا کے آپ امیر بھی تھے۔56 جنگ بدر غزوہ بدر کے لیے روانگی کے وقت صحابہ کے اونٹوں کی تعداد جو ان کے پاس تھے ستر تھی۔اس لیے ایک ایک اونٹ تین تین آدمیوں کے لیے مقرر کرنا پڑا اور ہر ایک باری باری سوار ہو تا تھا۔حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عبد الرحمن بن عوف ایک اونٹ پر باری باری سوار ہوتے تھے۔57 بدر کے لیے جب آنحضرت صلی للی یم نے روانگی فرمائی تو اس کے ذکر میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی علیکم ابوسفیان کے قافلہ کی روک تھام کے لیے مدینہ سے نکلے جو شام کی طرف سے آرہا تھا۔جب مسلمانوں کا قافلہ دفران پہنچا، یہ مدینہ کے نواح میں وادی صفراء کے قریب ایک وادی ہے ، تو آپ کو خبر ملی کہ قریش اپنے تجارتی قافلے کو بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں۔نبی کریم صلی علی کرم نے صحابہ کرام سے مشورہ طلب کیا اور ان کو یہ خبر دی کہ مکہ سے ایک لشکر انتہائی تیز رفتاری سے نکل پڑا ہے۔اس بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟ کیا لشکر کے مقابلہ میں تجارتی قافلہ تم کو زیادہ پسند ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔یعنی ایک گروہ نے کہا ہم دشمن کے مقابلے میں تجارتی قافلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ایک روایت میں ذکر ملتا ہے کہ ایک گروہ نے کہا کہ اگر آپ ہم سے جنگ کا ذکر کرتے تو ہم اس کی تیاری کر لیتے۔ہم تو تجارتی قافلے کے لیے نکلے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ انہوں نے کہا یارسول اللہ ! آپ کو تجارتی قافلے کی طرف ہی جانا چاہیے اور آپ دشمن کو چھوڑ دیں۔اس پر رسول اللہ صلی علی نظم کے چہرہ مبارک کا رنگ متغیر ہو گیا۔حضرت ابوایوب بیان کرتے ہیں کہ اس آیت کے نزول کا سبب بھی یہی واقعہ ہے کہ گما اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَرِهُونَ (الانفال:6) کہ جیسے تیرے رب نے تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکالا تھا حالانکہ مومنوں میں سے ایک گروہ اسے یقیناً ناپسند کرتا تھا۔اس وقت حضرت ابو بکر کھڑے ہوئے اور گفتگو کی اور بہت عمدہ گفتگو کی۔پھر حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے اور گفتگو کی اور بہت عمدہ گفتگو کی۔پھر مقد اڈ کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! جس کا اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے اس کی طرف چلیے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ کی قسم! ہم آپ سے یہ نہ کہیں گے جیسا کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ سے کہا تھا کہ فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا طَهُنَا قَعِدُونَ (السلام 25:7) پس جاتو اور تیر ارب دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم لوگ آپ کے ساتھ