اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 469 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 469

اصحاب بدر جلد 3 469 حضرت علی 925 ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔اس کے بعد حضرت ابو بکر صدیق داخل ہوئے تو ہم نے انہیں مبارک باد دی۔پھر آپ نے دوبارہ فرمایا ابھی تمہارے پاس، ایک جنتی آدمی آئے گا۔اس پر حضرت عمر داخل ہوئے تو ہم نے انہیں مبارکباد دی۔پھر تیسری دفعہ آپ نے فرمایا کہ ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ اس وقت نبی کریم صلی کم اپنا سر کھجور کے ایک چھوٹے سے پودے کے نیچے چھپائے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو یہ آنے والا علی ہو۔پھر حضرت علی داخل ہوئے تو ہم نے انہیں مبارکباد دی۔924 حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے اور وہ ہیں علی ، عمارہ اور سلمان۔5 ابو عثمان تھدی سے روایت ہے کہ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی ل ی م میر اہاتھ تھامے ہوئے تھے اور ہم مدینہ کی ایک گلی سے گزر کر ایک باغ کے پاس پہنچے۔میں نے عرض کی یارسول اللہ ! یہ باغ کس قدر خوبصورت ہے۔آپ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا: تیرے لیے جنت میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت باغ ہے۔926 حضرت عمار بن ياسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی ال یکم کو حضرت علیؓ سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اے علی ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک ایسی خوبی عنایت کی ہے کہ اس سے بہتر خوبی اس نے اپنے بندوں کو عطا نہیں کی اور وہ ہے دنیا سے بے رغبتی۔تمہیں اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ نہ تم دنیا میں سے کچھ لیتے ہو نہ دنیا تم میں سے کچھ لیتی ہے یعنی تمہیں دنیا کی، دنیا کی چیزوں کی کوئی خواہش نہیں ہے اور نہ ہی دنیا کی خواہش رکھنے والے لوگ تم سے کوئی تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔نیز تجھے اللہ تعالیٰ نے مساکین کی محبت عطا کی ہے وہ تم کو اپنا امام بنا کر خوش ہیں اور تم ان کو اپنا پیروکار بنا کر خوش ہو۔پس خوشخبری ہو اس شخص کو جو تم سے محبت کرے اور تمہارے بارے میں سچ بولے اور ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو تم سے بغض رکھے اور تمہارے خلاف جھوٹ بولے۔وہ لوگ جو تم سے محبت رکھتے ہیں اور تمہارے بارے میں سچ بولتے ہیں وہ جنت میں تمہارے گھر کے پڑوسی اور تمہارے محل میں تمہارے ساتھی ہوں گے اور جو لوگ تم سے بغض رکھتے ہیں اور تم پر جھوٹ باندھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ بات اپنے ذمہ لے رکھی ہے کہ 92866 قیامت کے دن وہ انہیں سخت جھوٹوں کے کھڑے ہونے کی جگہ پر کھڑا کرے گا۔927 حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی علیم نے فرمایا ہے کہ جنت میں جس درجہ میں میں ہوں گا اس میں علی اور فاطمہ ہوں گے۔حضرت علی کے عشرہ مبشرہ میں ہونے کے بارے میں ذکر ہے کہ حضرت علی عشرہ مبشرہ یعنی ان دس خوش نصیب صحابہ میں سے ہیں جنہیں رسول اللہ صلی الیتیم کی زبان مبارک سے اسی دنیا میں جنت کی خوشخبری ملی۔حضرت سعید بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں 9ر لوگوں کے بارے میں اس بات کی گواہی