اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 263 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 263

باب بدر جلد 3 263 حضرت عمر بن خطاب آنحضرت صلی الم کامل راستی لائے جو انسان کے حسنات الدارین پر حاوی ہے جیسا کہ مسیح نے آپ کے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ 'جب وہ روح حق آئے گی تو کامل سچائی لائے گی۔4714 حضرت عمرؓ کے واقعات کا مطالعہ کرنے سے اس بچے ہوئے دودھ کی حقیقت کا پتہ چل سکتا ہے جو انہوں نے آنحضرت صلی اللی کام کے فیضان سے پیا۔حضرت مصلح موعود بیان فرماتے ہیں کہ : 472<< رسول کریم صلی ایم کے سامنے ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے خواب کی حالت میں دودھ کا پیالہ ملنے کا 473" ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اس سے مراد علم ہے۔حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ : میں نے رسول اللہ صلی علیم سے سنا۔آپ فرماتے تھے: میں سویا ہوا تھا میں نے لوگوں کو دیکھا کہ میرے سامنے پیش کیے گئے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں تو ان میں سے بعض کی قمیصیں چھاتیوں تک پہنچتی ہیں اور ان میں سے بعض اس کے نیچے تک اور عمر بھی میرے سامنے پیش کیے گئے انہوں نے قمیص پہنی ہوئی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔صحابہ نے کہا آپ نے اس سے کیا مراد لی تو آپ نے فرمایا: دین 474 آنحضرت صلی علیہ یکم نے ایک موقع پر مختلف صحابہ کی خصوصیات بیان فرماتے ہوئے حضرت عمرؓ کے بارے میں فرمایا کہ میری امت میں سے اللہ کے دین میں سب سے زیادہ مضبوط عمر نہیں۔475 حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا اپنا محاسبہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے کیونکہ یہ زیادہ آسان ہے۔یا فرمایا تمہارے حساب کے لیے زیادہ آسان ہے اور اپنے نفس کو تولو قبل اس کے کہ تمہیں تولا جائے اور سب سے بڑھ کر بڑی پیشی کے لیے تیاری کرو۔يَوْمَبِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفى مِنْكُمْ خَافِيَةٌ یعنی اس دن تم پیش کیے جاؤ گے کوئی مخفی رہنے والی تم سے مخفی نہیں رہے گی۔476 حضرت حسنؓ کبھی حضرت عمر کا ذکر کرتے تو فرماتے۔اللہ کی قسم ! اگر چہ وہ پہلے اسلام لانے والوں میں سے نہیں تھے اور نہ ہی اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والوں میں سب سے زیادہ افضل تھے لیکن وہ دنیا سے بے رغبتی میں اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے معاملے میں سختی میں لوگوں پر غالب تھے اور اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے تھے۔477 حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم !حضرت عمر بن خطاب اسلام لانے میں ہم سے مقدم نہ تھے لیکن میں نے جان لیا کہ آپ کس چیز میں ہم سے افضل تھے۔آپ ہمارے مقابلے میں سب سے زیادہ زاہد اور دنیا سے بے رغبت تھے۔478 ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ شام تشریف