اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 400
اصحاب بدر جلد 3 400 حضرت علی نام و نسب اور کنیت حضرت علی حضرت علی بن ابو طالب بن عبد المطلب بن ہاشم۔ان کے والد کا نام عبد مناف تھا جن کی کنیت ابو طالب تھی۔آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھا۔آپ بعثت نبوی سے دس سال قبل پیدا ہوئے تھے۔حضرت علی کے حلیہ کے بارے میں بیان ہوتا ہے کہ آپ کا قد در میانہ تھا۔آنکھیں سیاہ تھیں۔آپ کا جسم فربہ تھا۔کندھے چوڑے تھے۔780 حضرت علی کی والدہ نے آپ کا نام اپنے والد کے نام پر اسد رکھا تھا اور آپ کی پیدائش کے وقت ابو طالب گھر پر موجود نہ تھے۔جب ابو طالب واپس آئے تو انہوں نے آپ کا نام اسد کے بجائے علی رکھ دیا۔حضرت علی کے تین بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ان کے بھائی طالب، عقیل، جعفر اور بہنیں اُم ہانی اور جمائہ۔ان میں طالب اور مجمانہ کے علاوہ باقی سب نے اسلام قبول کر لیا تھا۔حضرت علی کی کنیت ابو الحسن، ابوسبطین اور ابوتراب تھی۔ابوتراب 781 782 صحیح بخاری کی روایت کے مطابق حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلى للعلم حضرت فاطمہ کے گھر آئے تو حضرت علی کو گھر میں نہ پایا۔آپ نے پوچھا: تمہارے چا کا بیٹا کہاں ہے ؟ حضرت فاطمہ نے کہا: میرے اور ان کے درمیان کوئی بات ہو گئی تھی تو وہ مجھ سے ناراض ہو کر چلے گئے اور قیلولہ بھی میرے پاس نہیں کیا تو رسول اللہ صلی اللی یم نے کسی آدمی سے کہا دیکھو وہ کہاں ہیں ؟ وہ آیا اور اس نے کہا کہ یارسول اللہ ! وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں تو رسول اللہ صلی علی تیم تشریف لائے، مسجد میں چلے گئے اور حضرت علی وہاں لیٹے ہوئے تھے۔ان کے پہلو سے ان کی چادر ہٹی ہوئی تھی اور کچھ مٹی پہلو پر ، کمر پر لگ گئی تھی۔رسول اللہ صلی الی تم نے مٹی پونچھی اور فرمایا: اٹھو اے ابوتراب ! اٹھو اے ابوتراب ! 783 اس وقت سے وہ ابوتراب کی کنیت سے پکارے جانے لگے۔الله آنحضرت صلی اللہ علم کی کفالت میں آنحضرت صلی ال تیم کی کفالت میں کس طرح آئے ؟ اس بارے میں بیان ہو تا ہے مجاہد بن جبر ابو الحجاج بیان کرتے ہیں کہ قریش کو ایک بڑی مصیبت پیش آنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت علی پر