اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 339
اصحاب بدر جلد 3 339 حضرت عثمان بن عفان رُود طالقان، فَارِيَاب،جُوْز جان اور طَخَارِستان کی فتوحات۔بلخ، هرات کی مہم 132 ہجری۔اس کے علاوہ اس امر کا تذکرہ بھی ملتا ہے کہ حضرت عثمان کے دور میں ہندوستان میں اسلام کی آمد ہو گئی تھی۔154 ان مہمات اور فتوحات کی مختصر تفصیل یوں ہے۔127 ہجری میں حضرت عثمان نے حضرت سعد بن ابی سرح کو دس ہزار فوج دے کر افریقیہ روانہ فرمایا۔افریقیہ سے مراد وہی مراکش اور الجزائر کا علاقہ ہے۔پس اللہ نے مسلمانوں کو فتح دی۔655 اندلس، 127 ہجری، سپین۔حضرت عثمان نے عبد اللہ بن نافع بن حصین فھری اور عبد اللہ بن نافع بن عبدِقيس فہری کو افریقیہ سے اندلس کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا۔پس یہ انگلش کی طرف حیلے اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح سے نوازا۔5 فتح قبرص 128 ہجری۔ابومعشر کا قول ہے کہ قبر ص 133 ہجری میں فتح ہوا۔بعض لوگوں کے مطابق 127 ہجری میں قبرص کی جنگ لڑی گئی۔تاریخ طبری اور بدَايَة وَالنَّهَايَة دونوں نے اس کو 128 ہجری کے واقعات میں بیان کیا ہے۔اس جنگ میں صحابہ میں سے حضرت ابو ذر غفاری، حضرت عبادہ بن صامتے اور آپ کی زوجہ حضرت ام حرام بنت ملحان ، حضرت مقداد، حضرت ابودرداء ،حضرت شداد بن اوس شامل تھے۔قبرص ملک شام کے غربی جانب ایک اکیلا جزیرہ ہے۔اس میں باغات اور کا نہیں بکثرت تھیں۔قبرص 656 حضرت عثمان کے دور میں آپ کی اجازت اور حکم سے امیر معاویہ کے ہاتھ پر فتح ہوا۔اس جنگ میں حضرت ام حرام بنت ملحان بھی شامل تھیں جن کو آنحضور صلی اللی کم نے شہادت کی خبر پہلے ہی دے دی تھی۔اس جنگ سے واپسی پر آپ کے لیے سواری لائی گئی۔آپ اس پر سوار ہوئیں لیکن اس پر سے گر پڑیں اور آپ کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی جس سے آپ کی شہادت ہو گئی۔علی بن محمد مدائنی بیان کرتے ہیں کہ طبرستان پر حضرت عثمان کے دور میں حضرت سعید بن عاص نے 130 ہجری میں حملہ کیا، وہاں لڑائی ہوئی اور قلعہ فتح کیا۔7 اسی طرح فتح حواری 131 ہجری میں ہے اس کے بارے میں آتا ہے کہ اکثر کتب تاریخ میں اس معرکے کے مقام کی تعیین درج نہیں ہے۔657 658 علامہ ابن خلدون نے اس معرکے کا مقام اسکندریہ لکھا ہے۔8 ایک قول کے مطابق 131 ہجری میں مسلمانوں نے اہل روم کے ساتھ ایک جنگ لڑی جسے صواری کہا جاتا ہے۔ابومعشر کی روایت کے مطابق غزوۂ صَوَارِی 134 ہجری میں ہوا اور آساوِدَہ کی بحری جنگ 131 ہجری میں ہوئی۔واقدی کے مطابق جنگ صَوَارِی اور جنگ آساوِدَہ دونوں 131 ہجری میں ہوئیں۔159