اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 111 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 111

محاب بدر جلد 2 111 حضرت ابو بکر صدیق کہا یہ ہیں رسول اللہ صلی ال رم 4 294 حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی الم فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے دیکھا کہ عورتیں گھوڑوں کے مونہوں پر اپنے دوپٹے مار مار کر ان کو پیچھے ہٹار ہی تھیں۔تو آپ صلی ایم نے مسکراتے ہوئے حضرت ابو بکر کی طرف دیکھا اور فرمایا اے ابو بکر ! حسان بن ثابت نے کیا کہا ہے ! چنانچہ حضرت ابو بکر نے وہ اشعار پڑھے کہ : عَلِمْتُ بُنَيَّتِي إِنْ لَمْ تَرَوْهَا تُثِيرُ التَّقْعَ موعدها كَدَاءُ يُنَازِعْنِ الْأَعِنَّةَ مُسْرِ حَاتٍ يُلَطِمُهُنَّ بِالْخُمُرِ النِّسَاءُ کہ میں اپنی پیاری بیٹی کو کھو دوں اگر تم ایسے لشکروں کو غبار اڑاتے ہوئے نہ دیکھو جن کے وعدوں کی جگہ گداء پہاڑ ہے۔وہ تیز رفتار گھوڑے اپنی لگاموں کو کھینچ رہے ہیں۔عور تیں انہیں اپنی اوڑھنیوں سے مار رہی ہیں۔اس پر رسول اللہ صلی الیوم نے فرمایا۔اس شہر میں وہاں سے داخل ہو جہاں سے حسان نے 295 کہا یعنی گداء مقام سے۔گداء عرفات کا دوسرا نام ہے۔ایک پہاڑی راستہ ہے جو بیرون مکہ سے اندرون مکہ کو اترتا ہے۔فتح مکہ کے موقع پر آنحضرت صلی علیہ امر یہیں سے مکہ میں داخل ہوئے تھے۔296 فتح مکہ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی علی کم نے امن کا اعلان فرمایا تو حضرت ابو بکر نے رسول اللہ صلی علیکم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ! ابوسفیان شرف کو پسند کرتا ہے تو آپ نے فرمایا کہ جو ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو جائے گا وہ بھی امن میں رہے گا۔297 مکہ فتح کرنے کے بعد رسول اللہ صلی الی یکم نے ہبل بت کے بارے میں حکم دیا۔چنانچہ وہ گرا دیا گیا اور آپ اس کے پاس کھڑے تھے۔اس پر حضرت زبیر بن عوام نے ابوسفیان سے کہا۔اے ابوسفیان ! ھیل کو گرادیا گیا ہے حالانکہ تو غزوہ احد کے دن اس کے متعلق بہت غرور میں تھا جب تو نے اعلان کیا تھا کہ اس نے تم لوگوں پر انعام کیا ہے۔اس پر ابو سفیان نے کہا اے عوام کے بیٹے ! ان باتوں کو اب جانے دو کیونکہ میں جان چکا ہوں کہ اگر محمد صلی علیم کے خدا کے علاوہ بھی کوئی خدا ہو تا تو جو آج ہو اوہ نہ ہوتا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی علی کی خانہ کعبہ کے ایک کونے میں بیٹھ گئے اور لوگ آپ ملی لی ایم کے ارد گرد جمع تھے۔حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کی فتح مکہ کے دن تشریف فرما تھے اور حضرت ابو بکر تلوار سونتے آپ کی حفاظت کے لیے آپ کے سر پر یعنی آپ کے سرہانے کھڑے 298 غزوة حنين: الله الله سة غزوہ حنین کے بارے میں ذکر ملتا ہے کہ غزوہ حنین جس کا دوسر انام غزوه هَوَازِن ہے نیز غزوه اوطاس بھی کہتے ہیں۔محنین مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان مکہ سے تیس میل کے فاصلہ پر واقع ایک