اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 362 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 362

۳۶۲ اس قدم کے اٹھانے میں اللہ تعالیٰ دوڑ کر ہماری طرف آئے۔دستگیری فرمائے اور اٹھا کر زمینی سے آسمانی بنادے۔” میرے آقا! قصہ کوتاہ۔یہ وقت ایک خاص وقت ہے۔اور میں محسوس کرتا ہوں کہ مصلحت الہی اور منشاء ایزدی نے اس انقلاب کے ساتھ جماعت میں اس پاک تبدیلی کو وابستہ کر دکھایا ہے۔جو حضور ہم میں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اور یہ وقت ہے جس میں خدا کا قرب پانے کے مواقع میسر ہیں۔درویشی دور میں آپ کے بعض کام حضرت خلیفہ لمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے منشا کے مطابق حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب بھی مئی ۱۹۴۸ء میں قادیان واپس تشریف لائے۔آپ نے زبانی بیان کیا تھا کہ بوقت روانگی حضور نے مجھے فرمایا کہ قادیان کے حالات براہ راست حضور کو تحریر کرتا رہوں۔آپ کا قادیان میں قیام سلسلہ کے لئے اور سب درویشان کے لئے بہت مبارکباد ثابت ہوا۔بعض امور کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے : ا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی طرف سے مجلس کار پرداز مصالح قبرستان (بہشتی مقبرہ قادیان ) میں ذیل کے ارکان مقرر ہوئے۔حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب ( ناظر اعلیٰ )،حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی ، حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی، ناظر بیت المال ( محترم شیخ عبدالحمید صاحب عاجز) اور خاکسار ملک صلاح الدین ( سیکرٹری بہشتی مقبرہ ) سیکرٹری۔۲- جلسه قادیان پر ۲۸ / دسمبر ۱۹۵۰ء کا ایک اجلاس آپ کی صدارت میں منعقد ہوا۔- حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا کی وفات پر آپ کے مناقب کے بارے مسجد اقصیٰ میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں حضرت بھائی جی کی بھی تقریر ہوئی۔۴- حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کی غیوبت کے دوران حضرت بھائی جی ان ۲۱۹ ۲۲۰ دونوں عہدہ ہائے جلیلہ کے لئے قائم مقام، حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی طرف سے مقرر ہوئے تھے۔- حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی طرف سے بقایا چندہ تحریک جدید کی جلد ادائیگی کی تحریک ہوئی۔اس بارے میں زیر صدرات حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب ایک جلسہ منعقد ہوا۔آپ نے بروقت ادائیگی کی کوشش کے لئے حضرت بھائی جی محترم قریشی عطاء الرحمن صاحب درویش معاون ناظر بیت المال اور محترم چودھری محمود احمد صاحب عارف سیکرٹری تحریک جدید مقامی پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کی۔می