اصحاب احمد (جلد 9) — Page 257
آپ کی قلمی خدمات حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیان کی قلمی خدمات کا آغا ز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد مبارک میں جولائی ۱۸۹۸ ء سے ہوا ، جو آپ کی وفات تک جاری رہا۔مناظرہ منصوری اور عدالتی مقدمات اور ۱۹۲۴ء کے سفر یورپ کی طویل جامع اور مستند رپورٹیں آپ کے قابل رشک قوت حافظہ پر شاہد ہیں۔آپ کے سلسلہ احمدیہ کے بارے میں مضامین تاریخی ، روح پرور، بیش قیمت اور نہایت مستند ، نا قابل فراموش اور آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔آپ کی سفر یورپ کی ڈائریاں تو بزرگان سلسلہ سے مفید خوشنودی حاصل کر چکی ہیں۔آپ کا حافظہ آخر عمر تک بہت اچھا رہا۔البتہ تقسیم ملک کے بعد آپ کے شائع شدہ مضامین آپ کے اپنے تحریر کردہ نہیں۔بوجہ تقاضائے عمر آپ دوسروں کو تفصیل بتا کر لکھواتے رہے۔اس لئے ان میں آپ کے قلمی مضامین جیسی روانی وغیرہ نہیں۔حضرت اقدس علیہ السلام کے کلمات طیبات کے محفوظ کرنے کی سعادت جو وصال کے قریب آپ کو حاصل ہوئی، اس کا خصوصی ذکر یہاں کیا جاتا ہے۔کلمات طیبات محفوظ کرنا (الف) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اردسمبر ۱۹۰۳ء کی تقریر آپ "ماسٹر شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی نے قلمبند کی۔(البدر ۱۶/ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحہ ۴ ۳۷ میں شائع ہوئی) (ب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال سفر لاہور میں ہوا۔(جس کا آگے ذکر آتا ہے۔) حضور، بھائی جی کو ساتھ لے گئے تھے۔اس سفر کے دوران آپ کو حضرت اقدس علیہ السلام کے کلمات طیبات محفوظ کرنے کا موقعہ میسر آیا۔آپ کچھ عرصہ اخبار الحکم کے اسٹمنٹ ایڈیٹر بھی رہے تھے۔ان کلمات طیبات کی اشاعت میں ذیل کے الفاظ درج ہیں: -۲ - عبدالرحمن قادیانی سب ایڈیٹر لاہور مرتبہ عبدالرحمن قادیانی اسسٹنٹ ایڈیٹر الحکم کے اسٹنٹ ایڈیٹر کا لکھا ہوا“ عبد الرحمن قادیانی