اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 256 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 256

۲۵۶ اندر آگ کو بجھانے کی خاصیت ہے۔پس پانی خود خواہ کتنا ہی گرم ہو جائے یہاں تک کہ وہ جلانے میں آگ کی طرح ہو جائے۔پھر بھی اگر آگ پر ڈالا جائے تو وہ آگ کو بجھا دے گا۔اس عمدہ نکتہ سے حضور نے کتنے ہی مایوسی کے شکار انسانوں کو مایوسی کے گڑھے سے نکال کر امید اور ترقی کی بلند چٹان پر کھڑا کر دیا۔۲۰ حضرت اقدس کے عہد مبارک میں بعض خدمات اور سلسلہ کے لٹریچر میں ذکر اس سعادت بزور باز و نیست -1 تانه بخشد خدائے بخشنده ضمیمہ انجام آتھم میں تین سو تیرہ صحابہ میں ۱۰۱ نمبر پر شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم قادیان“ مرقوم ہے۔فائل وصیت میں آپ کی ایک تحریر میں درج ہے کہ اس سے مراد میں ہوں اور خاکسار سے بھی آپ نے یہی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ابھی بعد قبول اسلام میری ڈنگہ میں شادی نہیں ہوئی تھی۔شادی ہوئی ہوتی تو ممکن ہے بعض دوسروں کی طرح مع اہلیہ کا اندراج ہوتا۔۲- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بمقدمہ کرم دین سفر جہلم کے رفاقت کرنے والوں میں ” ماسٹر عبدالرحمن صاحب قادیانی نو مسلم آپ کا نام درج ہے۔بشمول حضرت بھائی جی نو مسلم احمدیوں کی طرف ایک اشتہار بعنوان ” قادیان اور آریہ سماج شائع کیا گیا جس کے جواب میں آریہ سماج کی طرف سے ایک گالیوں بھرا اشتہار شائع کیا گیا۔یہ جوابی اشتہار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے کتاب «نسیم دعوت تصنیف کرنے کا موجب بنا۔- - جلسہ آریہ سماج و چھو والی لاہور منعقدہ دسمبر ۱۹۰۷ء میں بھی آپ نے شرکت کی تھی۔بعض اور خدمات کا دیگر مقامات میں ذکر ہوا ہے۔ان کے علاوہ بار ہا آپ کو بٹالہ سے ڈاک تارلانے اور لے جانے لنگر خانہ کے لئے آٹا فراہم کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔-۵