اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 351 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 351

۳۵۱ چوبیسویں لنڈن کا نفرنس منعقدہ بماہ اگست ۱۹۸۹ء کے مختصر کوائف یہ ہیں کہ : اس کانفرنس میں چھیاسٹھ ممالک سے چودہ ہزار افراد نے شرکت کی۔امسال بھی محترم ہدایت اللہ صاحب بنگوی افسر جلسہ سالانہ تھے۔رہائش۔ٹرانسپورٹ۔ضیافت و استقبال۔صفائی۔آب رسانی بجلی گمشدہ اشیاء وغیرہ کے شعبے قائم کئے گئے۔ہوائی اڈوں سے مہمانوں کو Receive کیا جاتا۔مختلف مقامات سے اسلام آباد کی آمد ورفت کیلئے سات ڈبل ڈیکر بسیں،نوکوچز ، تیرہ ویگن اور دس کاریں دن رات مصروف رہیں۔حکومتوں کے نمائندگان کو اعلیٰ درجہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔مہمانوں کے لئے Surrey یونیورسٹی سے گیارہ ڈیپارٹمنٹ اور کرایہ پر مسجد احمدیہ سے ملحقہ وائٹ لین کالج میں ایک سو کمرے لئے گئے۔اسلام آباد میں بے شمار خیموں اور بیرکس میں الگ الگ مرد و خواتین کے لئے انتظام کیا گیا۔قریبی قصبات و دیہات میں بھی فلیٹ کرایہ پر لئے گئے۔اسلام آباد اور لندن کے تمام احمدیوں کے گھروں میں پندرہ تا تمیں افراد اتارے گئے۔کھانے کا انتظام ایسا عمدہ تھا کہ مہمانوں کو انتظار نہیں کرنا پڑتا تھا۔ٹھنڈے اور گرم پانی کا انتظام تھا اور کئی درجن مزید لیٹرین اور فغسل خانوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔بازار بھی اسلام آباد میں منظم کیا گیا۔جس میں الگ الگ پندرہ پندرہ دکانیں مردوں اور عورتوں کے لئے مناسب قیمتوں پر کھانے کی تھیں۔کتب و رسائل بھی وہاں مل سکتے تھے۔شعبہ آڈیو ویڈیو کے کارکنان ساتھ کے ساتھ کیسٹس تیار کر کے دیتے تھے۔مرکزی وکالت اشاعت کے زیر اہتمام ایک نہایت اعلیٰ نمائش کا انتظام کیا گیا تھا جس میں قرآن مجید، منتخبہ آیات و احادیث کے تراجم مختلف زبانوں کا لٹریچر۔مساجد اور مشنز۔قادیان اور ر بوہ۔اسیران راہ مولا اور مختلف جماعتوں کی تصاویر اور نوادرات اور مختلف تقاریب کی جھلکیوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں۔محمود ہال (لنڈن ) میں بھی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔روز نامہ ملت نے دو دفعہ اور دی ٹائمنز نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ کی تصاویر کے ساتھ ایک مضمون شائع کیا اور حضور کا صد سالہ جو بلی کا پیغام من وعن شائع کیا۔گارڈین “ اور ” یو۔کے پریس گزٹ بھی خبریں شائع کرتے رہے۔بی بی سی ورلڈ سروس نے بھی خبر نشر کی۔بی بی سی افریقین سروس۔کاؤنٹی ساؤنڈ ریڈیو ٹلفورڈ اور ایشین ٹائمنز کے نمائندگان نے حضور کا انٹرویوریکارڈ کیا۔اس کا نفرنس میں ماریشس، لائبریا اور گیمبیا کے ایک ایک وزیر اور سیرالیون کے دو وزراء۔غانا کے