اصحاب احمد (جلد 9) — Page 218
۲۱۸ اشتہار دیا۔خربت خیبر۔بالا رائے۔سب پر غالب آئے گا۔الہامات شائع کئے۔لاہور میں خواجہ کمال الدین صاحب نے تشہیر بعد میں کی جس پر حضرت صاحب ناراض ہوئے۔۲۱ - اشتہار مذکور منشی جلال الدین نے اپنے ایک دوست اور ہمعصر سردار بہادر مردان علی خاں رسالدار میجر پنشنز رساله نمبر ۱۲ ساکن کو دیا۔اور تبلیغ بھی کی۔جب پیشگوئیوں کے وقوع اور مضمون کی کامیابی سردار مردان علی خاں نے پڑھی تو کہا۔”ہن مرزے دی چڑھ بھی۔“ کہ اب مرزا لوگوں پر اپنا غلبہ بڑھ چڑھ کر پیش کرے گا۔اور لوگ حجت ملزمہ ) کے نام آگے سرنگون ہو جائیں گے۔نقل مطابق اصل ہے ۲۶-۲۵-۶-۲۳ محمد الدین بقلم خود اشتہار تبلیغ حصہ پنچم صہ ۷۹-۷۷ کے حاشیہ میں سوا می شوگن چندر کے اشتہار کا ذکر ہے۔جو غالباً اگست ۹۶ء میں سوامی صاحب نے مشتہر کیا تھا۔۲۶ - ۲۲-۶-۴۵- محمد الدین ( یعنی ۱۳۲۵ھش۔مؤلف ) ** -۱۲ عید قربان ۱۹۰۰ ء اور خطبہ الہامیہ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ساکن کو دیا۔والا مقام اصل میں خالی ہو گا یا مؤلف ہذا سے پڑھا نہیں گیا ہو گا۔مؤلف کو یاد نہیں۔خطوط وحدانی کے الفاظ کا “ اور ” کی خاکسار مؤلف کی طرف سے ہیں۔* یہ لفظ از خاکسار مؤلف ہے۔حضرت اقدس نے ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء کو جلسہ سے چند دن پہلے اشتہار دیا تھا ، نہ کہ چند ماہ پہلے۔اس اشتہار میں سوامی جی کے اشتہار کا ذکر آتا ہے لیکن ان کے اشتہار کی تاریخ کا وہاں ذکر نہیں۔اصل الفاظ الہامات کے لئے احباب اشتہار حضرت اقدس یا تذکرہ کی طرف رجوع فرمائیں۔