اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 188 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 188

۱۸۸ فرما ئیں۔اجلاس میں شریک ہوں اور ہمیں طریق کار بتا ئیں اور نصائح فرمائیں۔کرتا دھرتا ان دنوں اس شخصی سی انجمن کا راقم الحروف ہی تھا۔آپ نے ہماری درخواست کو شرف قبولیت بخشا۔اجلاس میں تشریف لاۓ۔اور سب سے اوّل انجمن کے نام پر لطیف تنقید کی کہ تم لوگوں نے انجمن کا نام ہمدردان اسلام تجویز کیا ہے۔مجھے اس سے اتفاق نہیں کیونکہ ہمددری کسی درد کو چاہتی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ تم لوگ اسلام میں کسی اور درد کا اضافہ کرنا چاہتے ہو۔اگر درد نہیں تو ہمددری کیسی ؟ نام کی تبدیلی کا حکم دیا۔سر پرستی قبول فرمائی۔اور استقلال اور شوق سے کام کرنے نیک نمونہ بن کر دکھانے اور حصول علم وغیرہ کی تاکید فرمائی۔آپ نے اپنی اس تقریر میں کلمہ طیبہ کی تشریح بیان کی۔اور بری باتوں سے بچنے اور رضائے الہی حاصل کر کے اعلیٰ مقام پانے کے لئے حضرت یوسف علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین فرمائی۔اور یہ کہ راستباز لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔لڑائی جھگڑے سے بچیں۔اتفاق سے رہیں۔نماز باجماعت اور سنوار کر ادا کریں۔نیز حضرت اسمعیل علیہ السلام اور حضرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات بیان کئے۔حرص، چوری، بانکپن ، غیبت، چغلی، دوسروں کی حق تلفی، بد عملی ، شریر افراد کی صحبت سے احتراز ، ستی ، لڑائی جھگڑوں ، بازار کی مٹھائیوں ، خودروی اور خدا سے جنگ کرنے سے بچنے، سادگی اختیار کرنے حق اللہ اور حق العباد کا خیال رکھنے۔عمل کی نیت سے قرآن شریف پڑھنے سننے۔محنت کا عادی، با ہمت و بلند حوصلہ اور دلیر بنے اور نمونہ بنے۔اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھنے اور دعائیں مانگنے اور اللہ تعالیٰ کو کامیاب کرنے والا یقین رکھنے، استقلال اختیار کرنے کی اور اللہ تعالیٰ سے صلح کرنے کی نصائح آپ نے فرمائیں۔اسی زمانہ یا پھر کسی اجلاس میں انجمن کا نام تبدیل کر کے انجمن خادم الاسلام تجویز کر دیا گیا۔حضرت مولانا صاحب! اگر چہ چھوٹے سے چھوٹے لوگوں کی بات بھی توجہ سے سنا کرتے اور مفید مشورے اور نصائح سے دریغ نہ فرمایا کرتے تھے۔مگر سید نافضل عمر کی ذات والا صفات کی وجہ سے ہماری طرف خاص توجہ فرماتے۔ہماری نگرانی رکھتے۔اچھی باتوں کی تاکید فرماتے اور غلط راہوں ، بری صحبتوں سے بچنے کی تاکید فرمایا کرتے۔ہماری انجمن کے اکثر اجلاسوں میں شریک ہو کر ہدایات دیتے۔اور حوصلہ افزائی فرمایا کرتے تھے۔شروع شروع میں تو ہمارے اجلاس اسی مہمان خانہ کی کوٹھڑی تک محمد ودر ہے۔مگر رفتہ رفتہ ترقی ہوئی۔ممبر زیادہ ہو گئے۔تجربہ کار تعلیم یافتہ کارکن شریک ہو گئے۔کام کرتے کرتے کچھ تجربہ