اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 148 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 148

۱۴۸ سٹپس (Steps) کے برابر غسل خانہ کی چھت سے بھی اونچی تھی۔( اس لئے ایک اور سیڑھی کے ذریعہ نسل خانہ کی چھت سے مسجد مبارک کی چھت پر جاتے تھے ) یہ غسل خانہ بعد میں (حضرت اقدس کے زمانہ میں ہی ) مولوی محمد علی صاحب کے لئے دفتر بن گیا۔پہلے تخت پوش وغیرہ لگا کر اس کی چھت اونچی کی گئی۔مگر بعد میں مستقل طور سے اسے اونچا کر دیا گیا (اور اس وقت ستمبر ۱۹۶۰ء تک اسی حالت میں ہے۔) مسجد مبارک (جس کے ) اس زمانہ (یعنی ۱۸۹۵ء ) میں ( تین حصے حجرہ درمیانی کمرہ اور تیسرا کمرہ تھے ) حسب ذیل شکل میں تھی : جانب غرب ایک چھوٹا سا حجرہ جو شمالاً جنو با ۴ فٹ 4 انچ اناروں کے اندر اندر اور شرقاً غر باہم فٹ ے انچ اثاروں کے اندر اندر تھا اس حجرہ میں دو کھڑکیاں اور ایک چھوٹا سا دروازہ تھا۔ایک کھڑ کی غربی دیوار میں تھی جو آجکل بھی ( ستمبر ۱۹۶۰ء میں ) اپنی اصل شکل میں موجود ہے ( مگر اس میں اتنا تغیر حضرت اقدس کے عہد مبارک میں ہو گیا تھا کہ اس میں لوہے کی سلاخیں لگا دی گئیں تا کہ بچوں کے گرنے کا اندیشہ نہ رہے اب وہاں لوہے کی خانہ دار جالی ہے معلوم ہوتا ہے بعد میں کسی وقت سلاخیں تبدیل کی گئی ہیں) اور یہ اس وقت بھی اور اب بھی مرزا گل محمد صاحب کے مکان کی چھت پر کھلتی ہے۔(از مؤلف تقسیم ملک کے وقت یہاں دفتر محاسب تھا اور اب بھی بوقت طبع دوم دفتر محاسب ہے۔) دوسری کھڑ کی شمالی دیوار میں تھی۔اور اب بھی کسی تغیر کے ساتھ وہیں موجود ہے فرق صرف یہ واقع ہوا ہے کہ پہلے یہ کھڑ کی گلی میں کھلتی تھی۔اور اس کے سامنے کوئی روک نہ تھی۔مگر آج کل ۱۹۳۴ء کے جلسہ کے قریب کے زمانہ سے اس کو کسی قدر نیچا کر کے ایک راستہ کی شکل دے دی گئی ہے اور سید نا حضرت اقدس خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ کی آمد ورفت کا راستہ بنا دیا گیا ہے اس وجہ سے اب وہ گلی میں نہیں کھلتی بلکہ ایک بند گیلری میں کھل کر اندرون الدار جانے کا راستہ بناتی ہے اور عموماً بند رہتی ہے صرف ایام جلسہ میں حضور اس راہ سے تشریف لاتے لے جاتے ہیں یا اور کسی خاص ضرورت میں کام آتی ہے۔مسجد میں سے حجرہ میں داخلہ کا دروازہ بھی بالکل چھوٹا سا بلکہ ایک کھڑ کی ہی کے برابر تھا۔نہ دروازہ کی طرح کھلا تھا نہ اونچا۔جھک کر اندر داخل ہوا کرتے تھے۔یہ دروازہ یا کھڑ کی جو بھی نام رکھا جائے جنوبی کو نہ میں تھا۔اور شمالی کو نہ میں اس طرح تھوڑی سی جگہ نکلتی تھی۔اور یہی وہ جگہ ہے جہاں بعد میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام امام کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز گزارا کرتے تھے۔اسی حجرہ کے شرقی دیوار کے شرقی جانب یعنی مسجد مبارک کے حصہ اول کی طرف او پر چھت کے قریب