اصحاب احمد (جلد 9) — Page 114
۱۱۴ کہ دور کہیں روس کی سرحد پر کوئی گاؤں ہے جہاں کسی مولوی صاحب نے ایک انگریز کی موت کی پیشگوئی کی ہے۔پھر جب ۱۳۲۱ھ کے ماہ جون میں میں کپورتھلہ ہوتا ہوا بٹالہ پہنچا تو ڈیرہ بابا نانک ، کلانور، بھا گووالہ، علی وال لنگر وال ، پنجگرائیں ، سری گوبند پور ، ہر چووال اور بھام تک کے نام تو میرے کان میں پڑے مگر قادیان کے نام سے میرے کان آشنا نہ ہوئے۔گاڑی کے اسٹیشن پر پہنچتے ہی یکہ بان ، ریڑھو اور گڈہ والے کئی کھڑے چیتے پکارتے تھے۔میں چند گھنٹے منڈی ، اسٹیشن اور کچہری کے آس پاس پھرا کیا مگر قادیان کا نام میں نے نہ سنا۔دوبارہ جب اللہ کریم نے سیالکوٹ میں میری دستگیری کے سامان مہیا فرمائے۔قادیان کا نام میں نے کتابوں میں پڑھا۔” نور اسلام“ اور ”نشان آسمانی“ کا مطالعہ نصیب ہوا اور نور ایمان کی شعاعوں سے میرے دل و دماغ کو منور کیا اور میری خواہش اظہار اسلام پر محترم بزرگ میر حامد شاہ صاحب نے مجھے قادیان پہنچ کر اس شرف سے مشرف اور سعادت سے بہرہ ور ہونے کا مشورہ دیا اور میں بٹالہ اتر کر قادیان پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔آپ شاید تعجب کریں گے اور میرے بیان کو مبالغہ سمجھیں گے کہ مجھے اس وقت بھی بہت مشکل کا سامنا ہوا۔میں لوگوں سے قادیان کا راستہ پوچھتا۔وہ میرے منہ کو تکتے اور سوچ بچار کر کے کہتے کہ کا دیں تو ایک گاؤں ہے تم جو نام لیتے ہوں وہ اس نواح میں تو ہے نہیں۔تھانہ سے پوچھو شاید پتہ لگ جائے۔نو بجے غالبا ٹرین بٹالہ پہنچی بارہ بج گئے۔مجھے قادیان کا پتہ ملانہ راستہ حتی کہ میں گھبرا کر واپس لوٹ جانے کی فکر کرنے لگا۔اسی شش و پنج میں تھا کہ ایک شخص میرے قریب آ کر بولا۔” جی ! آپ نے قادیان جانا ہے؟“ میں افسردہ پر مردہ ہو رہا تھا اور پریشان تھا کہ کروں تو کیا ؟ اس شخص کی آواز سے ڈھارس بندھی اور امید کی ایک جھلک نظر آئی۔میں نے اس سے قادیان کا اتا پتا دریافت کیا تو اس نے جواب دیا۔” وہی نا مرزا صاحب والی قادیان گنوار لوگ اس کو کادیں کر کے پکارتے ہیں۔میں خود قادیان کا رہنے والا ہوں۔مرزا صاحب گاؤں کے رئیس اور مالک ہیں۔میں آپ کو ان کے دروازہ پر جا اتاروں گا۔اس تسلی کے بعد میں اس کے یکہ میں بیٹھ گیا۔اور وہ مجھ سے یہ کہہ کر بازار کو گیا کہ گھوڑے کے واسطے نہاری لے آؤں۔مگر کچھ ایسا گیا کہ لوٹنے کا نام ہی نہ لیا۔کم و بیش ایک گھنٹہ تک میں اس یکہ میں ٹنگا رہا۔نہ اس کو چھوڑ سکوں نہ یکہ بان کی تلاش کر سکوں۔جمعہ کا دن تھا میں نے سیالکوٹ سے روانگی میں