اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 113 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 113

۱۱۳ 66 رہائشی مکانات کی پاسبانی اور پہرہ داری کا بھی موقعہ ملا۔“ بھائی جی کو تین لمبے وقفوں میں حضرت اقدس سے جدا ہونا پڑا تھا: -1 جب آپ کو آپ کے والد صاحب قادیان سے حضرت اقدس کی اجازت سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔یہ عرصہ قریباً پون سال تک ممتد رہا۔- جب حضرت مولوی نورالدین صاحب با جازت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مالیر کوٹلہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کو قرآن مجید پڑھانے کے لئے تشریف لے گئے تو بھائی جی بھی وہاں پانچ ماہ تک ٹھہرے۔قریباً چار سال تک راجپوتانہ میں محترم مرزا محمد احسن بیگ صاحب کے پاس آپ کا قیام رہا۔ضروری ذکر۔حضرت بھائی جی کی مطبوعہ و غیر مطبوعہ روایات یہاں جمع کرنے کی خاکسار نے کوشش کی ہے۔مطبوعہ روایات کے بارے آپ سے استفسار کر کے خاکسار نے خطوط وحدانی میں اضافہ کیا ہے۔آپ کی روایات ایک انوکھی شان رکھتی ہیں اور بہت ایمان افزا اور روح پرور ہیں۔بعض تاریخی مضامین کا بعض مقامات پر اس کتاب میں حوالہ قارئین کے لئے دے دیا گیا ہے۔(۱) قادیان کی ابتدائی تاریخ قادیان کی گمنامی" آپ تحریر فرماتے ہیں : قصبات اور شہروں سے دور گوشہ گمنامی میں مستور ایک چھوٹا سا گاؤں بلکہ موضع اور کور د یہ لاہور سے ستر میل شمال مشرقی گوشه پر ضلع گورداسپور تحصیل و تھا نہ بٹالہ کی حدود میں واقع تھا جسے قصبات وشہر تو در کنار معمولی دیہات و مواضعات ضلع و تحصیل میں بھی کوئی شہرت یا نمایاں حیثیت حاصل نہ تھی نام اس کا اس زمانہ میں کچھ اتنا غیر معروف و نا معلوم اور دنیا کے کان اس سے ایسے نا آشنا تھے کہ ۱۳۱۰ یا ۱۳۱ هجری میں جب عبد اللہ آتھم والی پیشگوئی کا چرچا ہوا تو میرے استفسار پر بتانے والوں نے جو کچھ بتایا وہ یہ تھا بھائی جی کی تقریر ” ذکر حبیب جلسه سالانه ۱۹۵۵ء ( بدر جلد ۵ نمبر ۱۰ بابت ۱۴/ مارچ ۱۹۵۶ء صفحه ۶ کالم) اس میں مختصر احضرت اقدس کی سیرۃ کا بھی ذکر ہے۔