اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page v of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page v

" -۵- قادیان سے آپ مع اپنی رفیقہ حیات ربوہ کے جلسہ سالانہ ۱۹۶۰ء پر تشریف لے گئے جس کے اختتام پر آپ اپنے بچوں کے پاس کراچی جاتے ہوئے راستہ میں 4/ جنوری ۱۹۶۱ء کو جان بحق ہو گئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔اس سفر ربوہ سے پہلے خاکسار عرصہ تک روزانہ نماز عصر آپ کے مکان نعم البدل پر حاضر ہوتا۔اور الحکم میں مطبوعہ سر گذاشت میں آپ کے بیان کو سنا تا اور استفسارات کر کے اضافہ کرتا تھا۔اور بحمد للہ یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا تھا۔خاکسار مولف کے دل میں جو آپ کے اعلیٰ مقام اتقاء اور فی سبیل اللہ خدمات کے باعث گہری محبت تھی اس سے خاکسار مجبور ہوا کہ حاصل شدہ مواد جلد جماعت احمدیہ کے پیش کر دے۔اور اخراجات کے میسر ہونے کا انتظار نہ کرے۔بحمد للہ اس کی توفیق ملی اور اب ستائیس سال بعد مزید اضافہ سے یہ جلد قارئین کرام کے سامنے آ رہی ہے۔-Y یہ ذکر کر دینا بے محل نہ ہوگا اور کسی کا شکوہ کرنا مطلوب نہیں کہ خاکسار یہ تالیفی کام قادیان میں کرتا ہے۔اپریل ۱۹۸۴ء کے آرڈی نینس کے بعد سے قادیان سے احمد یہ تالیفات پاکستان بھجوانا ممکن نہیں رہا جہاں ایسی تالیفات کے پچانوے فیصدی خریدار موجود ہیں۔میں ہزار روپے کی مالیت کی کتب خاکسار نے بھجوائیں جو بارڈر پر پاکستانی شعبہ کسٹمز نے اپنے قبضہ میں کر لیں جو کئی سال تک بسیار کوشش کرنے پر واپس نہیں ملیں۔ادھر چھپیں ہزار روپے کی مالیت کا تالیفات کا ذخیرہ قادیان میں جمع ہے جس کی نکاسی کی کوئی صورت نہیں۔پاکستان میں خریداران اصحاب احمد بیشتر حصہ کراچی کے احباب پر مشتمل ہے۔انہوں نے جو کئی جلدوں کی قیمت پیشگی عنایت کی اس کی وجہ سے ۱۹۸۵ء میں تابعین اصحاب احمد کا ایک حصہ شائع کرنے کی توفیق خاکسار نے پائی ہے۔فالحمد لله وجزاء هم الله۔اور جلدوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔مثلا سیرۃ حضرت سیدام طاہر صاحبہ احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو اس سلسلہ میں مزید اور بھر پور اور مقبول کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور سہولتیں میسر فرمائے اور خاتمہ بالخیر ہو۔والسلام خاکسار ملک اصلاح الدین ( انچارج وقف جدید وصدر مجلس وقف جدید سیکرٹری کل ہند تبلیغی منصو بہ بندی کمشن وسیکرٹری صد سالانہ احمد یہ جو ہلی مرکزی کمیٹی ) بیت الدعا، دار ا صیح۔قادیان ( پنجاب۔بھارت )