اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 421 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 421

۴۲۱ مکرمی شیخ عبدالرحیم صاحب و بھائی عبد الرحمن صاحب! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آج کل کچھ ذاتی پریشانیوں اور کچھ سلسلہ کی پریشانیوں کی وجہ سے طبیعت پر بہت بوجھ ہے۔یہ پریشانیاں بہت سخت ہیں اور سلسلہ کے کام کو سخت دھکا لگنے کا احتمال ہے اس لئے یہ خط تحریر ہے کہ آپ اور دوسرے ایسے احباب جو دعائیں کرنے کے عادی ہیں بیت الدعاء۔مسجد مبارک اور مسجد اقصیٰ اور مقبرہ بہشتی میں جا کر جب موقعہ ملے اور صحت اجازت دے، دعائیں کریں کہ ان ذاتی اور جماعتی پریشانیوں کو (وہ) دور فرمائے۔اور سلسلہ کو نقصان عظیم اور پراگندگی سے محفوظ رکھے۔اور دعا کے علاوہ استخارہ بھی کریں۔کہ شاید اللہ تعالیٰ کوئی تسلی بخشے اور کوئی راہ اور طریق بلیات سے نجات کا تجویز کرے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد ۲۶۵ لاکھوں کی جماعت میں آپ مسلم و محترم بزرگ تھے۔آنکھیں ترسیں گی لیکن ایک ہاتھ میں عصا تھامے اور دوسرے ہاتھ سے کسی درویش کے کندھے کا سہارا لئے اور سر پر روئی دار گدی رکھے (جسے آپ نماز کی جگہ فرش کی سختی سے بچنے کے لئے رکھتے تھے ) آپ کو نہ دیکھ پائیں گی آپ نے حضرت مسیح موعود کے مبارک عہد میں بھی اور درویشی کے خاص دور میں بھی ایک ہی جتنا عرصہ پایا۔یعنی بارہ سال آٹھ ماہ کے قریب آپ کی زندگی نہایت قابل رشک تھی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات اعلیٰ علیین میں بلند فرمائے۔اور ہمیں بھی آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین یا رب العالمین۔تاثرات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی نے خاکسار کے عرض کرنے پر ذیل کا مختصر نوٹ ارسال کیا ہے۔اور فرمایا ہے کہ کام کی بڑی کثرت اور ضروری یکسوئی حاصل نہیں۔فرماتے ہیں: حضرت بھائی صاحب کو یہ امتیاز حاصل تھا کہ خلافت ثانیہ کی ابتداء میں حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جو سفر بھی فرماتے تھے اس میں لازماً حضرت بھائی صاحب کو اپنے ساتھ لے جاتے تھے اور حضرت بھائی صاحب بڑی محبت اور جانفشانی سے ضرورت خدمت بجالاتے تھے ایسے سفروں میں عموماً نیک محمد خانصاحب غزنوی بھی ساتھ ہوتے تھے۔چونکہ حضرت بھائی صاحب کی طبیعت بہت حساس تھی اس لئے حضور ان کی دلداری کا بہت خیال رکھتے تھے۔جب حضرت بھائی صاحب نے قادیان