اصحاب احمد (جلد 9) — Page 321
۳۲۱ ناظم وقف جدید اور خاکسار آنریری صدر مجلس وقف جدید ہے۔حضور کے منشاء وخصوصی نگرانی سے یہ کام بہت وسعت پذیر ہے۔فالحمد لله حضرت خلیفہ مسیح الثانی کا اولین سفر یورپ (۱۹۲۴ء) ا۔کئی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والا سفر حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا اولین سفر یورپ ۱۹۲۴ء میں ہوا جو نہایت مبارک اور کئی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والا تھا۔اس تاریخی سفر کے مخلص رفقاء قابل رشک ہیں اور ان کی نسلوں کیلئے یہ امر رہتی دنیا تک سرمایہ افتخار ہے۔اس سفر کے حالات باعث از دیا ایمان ہیں۔لیکن یہاں حضرت بھائی عبدالرحمن کے تعلق میں صرف مختصر سا تذکرہ کیا جانا مناسب ہے۔۲ - سفر کا مقصد اور اس کے متعلق مشورہ ویمبلے پارک لندن میں منعقد کی جارہی مذاہب کانفرنس میں شرکت کیلئے حضور کو دعوت نامہ موصول ہوا۔آپ نے احباب قادیان و بیرون سے مشورہ کیا اور استخارہ کیا اور دوسروں سے بھی استخارہ کروایا اور غور وفکر کیا۔آپ نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لیکچر لاہور اور براہین احمدیہ حصہ پنجم میں اپنے بارے میں تحریر فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں ذوالقرنین کے ذکر میں میرے متعلق پیشگوئی ہے۔اور اس میں میرا نام ذوالقرنین رکھا گیا ہے۔اور ذوالقرنین نے مغربی ممالک کی طرف سفر کیا تھا۔سو مسیح موعود یا اس کے کسی خلیفہ کو مغربی ممالک کا سفر کرنا پڑے گا اور حدیث نزول عیسی کی پیشگوئی کے بارے حضرت اقدس نے حمامتہ البشری میں بیان فرمایا ہے کہ یسا فر المسیح الموعود او خليفة من خلفاء ه الى ارض دمشق کہ مسیح موعود یا اس کا کوئی خلیفہ دمشق کا سفر اختیار کرے گا۔مزید غور کرنے پر آپ کو معلوم ہوا کہ مغربی ممالک کا سفر ذوالقرنین اسلامی انقلاب کی تبلیغی سکیم تیار کرنے کے لئے ہو گا۔حضرت مسیح موعود کا ایک رویا بھی ہے کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت وائل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔اس کے بعد میں نے