اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 298 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 298

۲۹۸ آرام فرمایا۔صبح گاڑی مٹھان کوٹ پہنچی۔نماز فجر پڑھا کر آپ نے محترم شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی (ایڈیٹر الحکم ) کے ذریعہ بعض معلومات حاصل کیں۔اس سفر میں حضور کے ہمراہ یہ افراد ہیں : حضرت صاحبزادگان مرزا بشیر احمد صاحب۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب۔شیخ عبد الرحمن صاحب قادیانی۔مولوی عطا محمد صاحب اور میاں مولا بخش باور چی۔نیاز محمد خادم ۱۲۸ ڈلہوزی کی سڑک زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے یہ انتظام ہے کہ بنی کھیت بارہ بجے کے بعد نیچے سے پہنچنے والے تانگے پانچ بجے اوپر جائیں۔اس لئے سواری سے اترنے کے بعد حضور، محترم ڈاکٹر صاحب اور صاحبزادگان تین میل کا فاصلہ پیدل طے کر کے ڈلہوزی پہنچے۔باقی خدام سامان کے پاس ٹھہرے۔سب سے مشکل کام مکان کی تلاش کا حضور نے اپنے ذمہ لیا اور جا کر اس کا انتظام کیا۔حضرت عرفانی صاحب لکھتے ہیں کہ میں نے حضور کو خلافت سے پہلے اور دوران خلافت دیکھا ہے اور اب ڈلہوزی میں بھی کہ آپ کو اپنے آرام سے زیادہ اپنے خدام کے آرام کا خیال ہے۔حالانکہ آپ بیمار ہیں اور طبی مشورہ سے آئے ہیں۔آپ کام میں برابر کا حصہ لیتے ہیں اور اپنے ہاتھ سے اکثر کام کرتے ہیں اور اپنے خدام کے لئے کرتے ہیں۔-۲ ملک بھر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے ایک قیامت برپا ہے۔طبی مشورہ حضور کو بھی پہاڑ سے نہ آنے کا تھا لیکن جماعتی کاموں کی وجہ سے حضور کو آنا پڑا۔حضور مع خدام ۷ راگست کی شام کو قبل نماز عشاء واپس تشریف لائے۔حضور نے پہلے سے ہی قادیان سے باہر نشان میل سے آگے نہ آنے سے احباب کو روک دیا تھا۔اس نشان کے پاس احباب نے اپنے امیر محترم کے ساتھ حضور کا استقبال کیا۔حضرت ام المومنین بھی اپنے محمود سے ملنے کے لئے باہر تشریف لائیں۔ان کی ملاقات کے بعد حضور نے سب احباب سے مصافحہ کیا۔مغرب کی نماز اسی میدان میں پڑھی گئی۔پھر حضور شہر میں داخل ہوئے۔(۴) سفر دھر مساله (۱۹۲۰ء) 1- حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے طبی مشورہ کے ماتحت ۳۱ر جولائی ۱۹۲۰ء کو دھر مسالہ کے پہاڑی