اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 286 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 286

۲۸۶ سرانجام دیں ان میں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ، مولانا عبدالرحیم صاحب درد اور بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی بھی شامل تھے۔حضور کے ارشاد پر بھائی جی کو اس خدمت کا موقعہ ملا تھا۔آپ دورہ کر کے اہالیان علاقہ کو حوصلہ دلاتے اور ان کے حالات سے حضور کی خدمت میں اطلاع بھجواتے۔حضور نے ۳۱ رمئی ۱۹۲۷ء کو بھائی جی کو رقم فرمایا: آپ کے خطوط تفصیلی ملتے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء ۱۳۔حضور نے ۳۶-۱۹۳۵ء میں بطور جائنٹ ناظر بیت المال بعض احباب سے اندرون و بیرون ہند کی جماعتوں کے چندہ کے بجٹ کی تشخیص کروائی۔چنانچہ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی اور حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ نے قادیان و ملحقہ دیہات کی اٹھتر جماعتوں کے بجٹ کی تشخیص مکمل کی۔-12 قادیان میں ۱۹۳۸ء کے ٹورنامنٹ میں لمبی چھلانگ کے مقابلہ میں بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کو جج مقرر کیا گیا تھا۔۱۵- تقسیم ملک سے پہلے صحابہ قادیان کی فہرست وغیرہ کی تکمیل کے تاریخی اور اہم کام میں بھائی جی نے بھی شرکت کی تھی۔۱۶- ایک سیشن جج کے ظالمانہ فیصلہ پر تنقید ایک سیشن جج نے ایک فتنہ پرداز لیڈر کے مقدمہ کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے خلاف نہایت ہی گندے اور نا قابل برداشت الفاظ استعمال کئے تھے اور دراصل اس وقت حکومت کی طرف سے خاص طور پر تنگ کیا جار ہا تھا۔مرافعہ ہونے پر ہائیکورٹ کے جسٹس مسٹر کولڈ سٹریم نے ان ریمارکس کی تردید کی اور لکھا کہ اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔۲۶ مارچ اور ۹ را پریل ۱۹۳۶ء کو پبلک جلسوں میں حضرت بھائی جی نے سیشن جج کے فیصلہ پر تنقید نہ تقاریر کیں اور جماعت کے جذبات کا واشگاف طور پر اظہار کیا۔اس میں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ: میں جو آج آپ میں کھڑا ہو کر بول رہا ہوں۔میں نے اسلام کا چہرہ اسی پاک باز انسان کے طفیل دیکھا جس نے عیاش کہا۔میں چشم دید گواہ ہوں۔میں چشم بصیرت سے کہتا ہوں کہ اس کے وجود کے طفیل محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔اور میں نے اس کے طفیل اپنے والدین، اپنے