اصحاب احمد (جلد 9) — Page 204
۲۰۴ کے مطابق ہی دوسری یا تیسری جماعت اس کو پڑھانا شروع کر دیتا۔اور اسطرح گویا اپنے سکول کا سب سے پہلا استاد یا ماسٹر میں بنا۔سکول نے باقاعدگی اختیار کی۔بڑے لڑکے بھی پڑھنے لگے۔تو بڑے بڑے ماسٹر بھی آگئے ( اور میں بھی ان کے ساتھ سالہا سال تک بطور مدرس کام کرتا رہا۔یہ ابتدائی مدرسہ موجودہ دفتر بیت المال والی جگہ تھا جو کہ مسجد مبارک کے مغرب کی طرف اور مسجد مبارک سے مسجد اقصیٰ کو جانے والے راستہ کے جنوب کی طرف ملحق ہے اس وقت یہ کچا مکان تھا اور مرزا نظام الدین صاحب وغیرہ کی ملکیت تھا۔اب یہ امر میرے علم میں نہیں کہ ان سے مدرسہ کے لئے کیونکر حاصل ہو گیا تھا۔) بوقت طبع دوم کتاب ہذا دفتر بیت المال کی جگہ دفتر محاسب ہے۔) (مؤلف) ۱۱- جلسہ اعظم مذاہب لاہور حضرت بھائی جی نے ذیل کا انمول مضمون تقسیم ملک سے پہلے خود خاکسار کو دیا تھا کہ اسکی نقل کر کے رکھ لوں۔اور نقل کی تصحیح کر کے اور قدرے اضافہ کر کے اس پر اپنے دستخط بھی ثبت فرمائے تھے۔غالباً " بعد تقسیم ملک آپ کی طرف سے یہ کسی اخبار میں شائع ہو گیا تھا۔(مؤلف) -1 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر جلسہ اعظم ، مذاہب لاہور یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔اللہ اکبر خربت خیبر‘ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جوش تبلیغ اور اعلاء کلمتہ اللہ کے لئے لگن اور دھن کی کیفیت کا بیان انسانی طاقت سے باہر ہے۔اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ - حضور کا منصب و کام ہی خداوند عالم نے اسلام کو تمام دوسرے مذاہب پر غالب کر دکھا نا مقرر فرمایا ہے اور جن خواص کو یہ خدمات تفویض ہوا کرتی ہیں ان کے لئے بلغ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ، وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ - کا حکم الہی ہمیشہ قائم ہوتا ہے۔حضور پُر نور نے حق تبلیغ کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی اور نہ ہی کوئی