اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 156 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 156

۱۵۶ مسجد اقصیٰ میں بھی جو کہ جامع مسجد ہے اور مسجد مبارک میں بھی۔مگر دونوں جگہ امام الصلوۃ حضور نہ ہوتے تھے عیدین کی نماز بھی سوائے شاذ کے حضور خود نہ پڑھاتے تھے نماز جنازہ عموما حضور خود پڑھاتے تھے۔اور حضور کو میں نے نماز جنازہ کسی کے پیچھے پڑھتے نہیں دیکھا یا کم از کم میری یاد میں نہیں۔آج ۱۲ ستمبر ۱۹۶۰ء کو حضرت بھائی جی کو مسجد مبارک اور دارا مسیح دکھا کر ذیل کی مزید معلومات حاصل ہوئیں: 1- بیت الدعاء کی شمالی دیوار والی الماری اور اس کے ساتھ ملحقہ جانب مشرقی کمرہ موسومه به دالان حضرت اماں جان کی شمالی دیوار والی الماری اور اس کمرہ کی مشرقی دیوار کے شمالی حصہ میں جو کھڑ کی ہے۔یہ تینوں حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے بعد لگائی گئی ہیں۔-۲ -۲ بیت الدعاء کی جنوبی دیوار کا دریچہ اور اس کا مشرقی دروازہ اور دالان حضرت اماں جان کی مشرقی دیوار کے دونوں دروازے اور اس دالان سے بیت الفکر میں داخل ہونے کا دروازہ اور بیت الفکر کا مشرقی دروازہ اور بیت الفکر کی جنوبی دیوار کا دریچہ۔یہ سب بعینہ اپنی اصلی حالت پر ہیں۔حضرت مسیح موعود دالان حضرت اماں جان میں دونوں دروازوں میں سے بالعموم شمالی دروازے سے داخل ہوتے تھے۔-- حضرت مسیح موعود موسم سرما میں الدار کے سطحی یعنی نچلے حصے میں رہائش رکھتے تھے۔جب زمینہ کے ذریعہ اوپر آکر مغربی در بیچہ سے دالان حضرت اماں جان میں داخل ہونے کے لئے در بچہ کے پٹ کھولتے تو ان کی آواز سے جبکہ میں پہرہ کے لئے وہاں سوتا تھا، بیدار ہو جاتا۔کبھی کبھی حضور مشرقی در بیچہ والے زینہ سے بھی دالان حضرت اماں جان میں تشریف لے آتے تھے۔اب یہ دونوں دریچے اینٹوں سے بند ہیں۔-۴- جب حضور مسجد مبارک میں دریچہ کے راستے آنے کے لئے بیت الدعاء اور دالان حضرت اماں جان کا درمیانی دروازہ کھولتے تو اس کی چولوں کی مخصوص آواز سے ہم مسجد میں ہوشیار ہو جاتے کہ اب حضور تشریف لارہے ہیں۔( از مؤلف۔بیت الدعاء سہو بیت الفکر کی بجائے طبع اول میں درج ہوا ہے۔) بیان محترمہ اہلیہ صاحبہ حضرت بھائی جی: حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ والے صحن میں جو بیت العافیة ( حصہ الدار ) کے نیچے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مغرب کی نماز کھڑے ہو کر پڑھاتے تھے۔ہم دس پندرہ مستورات حضور کی امامت میں نماز پڑھا کرتی تھیں۔ایک دفعہ حضور مغرب کی نماز پڑھا چکے تھے تو پاس ہی ایک چار پائی پڑی