اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 102 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 102

۱۰۲ ہے۔سوٹیکس معاف کر کے مسل داخل دفتر کر دی۔(صفحہ ۲۲۹ و حاشیہ چھ گواہان رؤیت درج ہیں۔) پیشگوئی نمبر ۱۱۰۔حضور تحریر فرماتے ہیں: - ایک دفعہ ڈاکٹر نور محمد صاحب مالک کارخانہ ہمدم صحت کا لڑکا سخت بیمار ہو گیا۔اس کی والدہ بہت بیتاب تھی۔اس کی حالت پر رحم آیا۔اور دعا کی تو الہام ہوا۔اچھا ہو جائے گا۔‘اسی وقت یہ الہام سب کو سنایا گیا جو پاس موجود تھے۔آخر ایسا ہی ہوا کہ وہ لڑکا خدا کے فضل سے بالکل تندرست ہو گیا۔“ حضور زندہ گواہان رؤیت کے بارے رقم فرماتے ہیں کہ بہت سے مرد اور عورتیں اس نشان کے گواہ ہیں۔مثلاً مولوی نورالدین صاحب، مولوی شیر علی صاحب، شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی و غیره (صفه ۲۳۲ و حاشیه ) -2 پیشگوئی نمبر ۱۲۰۔حضور تحریر فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ مجھے الہام ہوا۔رب ارنى كيف تحى الموتى رب اغفر وارحم من السماء اے میرے رب! مجھے دکھا کہ تو مردہ کیونکر زندہ کرتا ہے۔اور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔اس الہام میں یہ خبر دی گئی کہ کبھی ایسا موقع آنے والا ہے کہ ہمیں یہ دعا کرنی پڑے گی اور وہ قبول ہوگی۔چنانچہ ایسا ہوا کہ ایک دفعہ ہمارا لڑ کا مبارک احمد الیسا سخت بیمار ہوا کہ سب نے کہا وہ مر گیا ہے۔ہم اٹھے اور دعا کرتے ہوئے لڑکے پر ہاتھ پھیرتے تھے تو لڑکے کو سانس آنا شروع ہو گیا تھا۔علاوہ ازیں یہ الہام اس طرح سے بھی پورا ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اب تک ہمارے ہاتھ سے ہزار ہا روحانی مردہ زندہ کئے ہیں اور کر رہا ہے۔“ اس نشان کے زندہ گواہان رویت میں منجملہ بہت سے مرد اور عورتوں کے بشمول حضرات مولوی نورالدین صاحب۔میر ناصر نواب صاحب۔مولوی عبدالکریم صاحب۔منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی ) میں احباب کے اسماء درج ہیں۔(صفحہ ۲۳۸ و حاشیہ ) مکتوبات و تبرکات وغیره حضرت اقدس علیہ السلام کے آٹھ مکتوبات کے بارے استفسار پر آپ فرماتے ہیں : سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت سے خطوط و تبرکات اور عطایا میرے