اصحاب احمد (جلد 9) — Page 100
یاد جس دل میں ہو اس کی وہ پریشان نہ ہو ذکر جس گھر میں ہو اس کا کبھی ویران نہ ہو ( حضرت خلیفہ المسیح الثانی) عبدالرحمن قادیانی سابق ہریش چندر موہیال آف کنجر وڑ دتاں جو ۱۳۱۲ھ/۱۸۹۵ء میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر خلعت اسلام و شرف بیعت سے سرفراز ہوا۔رویت نشانات کا گواہ ہونا: حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اپنی تصنیف "نزول المسیح میں ایک سو بائیس پیشگوئیاں درج کی ہیں جن کے پورا ہونے کے گواہوں کے اسماء بھی درج فرمائے ہیں چنانچہ سات ذیل کی عظیم الشان پیشگوئیوں کے گواہاں رویت میں آپ کا نام ” شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی ، یا شیخ عبدالرحمن صاحب“ مرقوم ہے: -1 پیشگوئی نمبر ۴۳ بابت ہلاکت لیکھرام۔تاریخ بیان پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء و۲۰/فروری ۱۸۹۳ء۔تاریخ ظہور پیشگوئی ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء۔پانچ ہندو سکھ صاحبان سمیت بیالیس گواہان رؤیت ہیں۔(صفحہ ۴ ۱۸ حاشیہ) -۲ پیشگوئی نمبر ۸۱۔حضرت اقدس رقم فرماتے ہیں کہ اار اپریل ۱۹۰۰ء کو عید اضحی کی صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو۔بہت سے احباب کو اس سے اطلاع دی گئی۔اس سے پہلے میں نے کبھی عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی۔لیکن اس دن میں عید کا خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ