اصحاب احمد (جلد 9) — Page 432
۴۳۲ یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہزاروں نشانوں کا چلتا پھرتا ریکارڈ تھے۔ان ہزاروں نشانات کے چشمدید گواہ تھے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ ، زبان ، کان اور پاؤں سے ظاہر ہوئے۔ایسا ایک ایک صحابی جو فوت ہوتا ہے وہ ہمارے ریکارڈ کا ایک رجسٹر ہوتا ہے جسے ہم زمین میں دفن کر دیتے ہیں۔اگر ہم نے ان رجسٹروں کی نقلیں کرلی ہیں تو یہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے۔ان لوگوں کی قدر کرو اور ان کے نقش قدم پر چلو۔