اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 429 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 429

۴۲۹ سفر لا ہور میں آپ کو ساتھ لے گئے جہاں حضور نے آپ کو بہت سے مواقع خدمت کے عطا فرمائے۔اور وصال کی گھڑیوں میں اپنے اس فدائی کو اپنے پاس بلوالیا۔اور وصال تک بلکہ آخری دیدار کرانے تک بھائی جی کو معیت کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت اقدس کی اجازت سے بھائی جی کو ان کے والد دو ہفتوں کے لئے ساتھ لے گئے۔متوقع خطرات کے مدنظر حضرت مولوی نورالدین صاحب نے عرض کیا کہ اگر حضور پسند فرمائیں تو بھائی عبدالرحمن صاحب کے ساتھ بھائی عبد الرحیم صاحب کو بھجوا دیا جائے۔وہاں کے حالات سازگار نہیں۔حضرت اقدس نے پر جلال و پر شوکت آواز میں فرمایا: دد نہیں مولوی صاحب! ہمیں نام کے مسلمانوں کی ضرورت نہیں اگر ہمارا ہے تو آ جائے گا۔“ جلد یہ کرشمہ رونما ہوا کہ نصرت الہی نے دستگیری کی اور بھائی جی وہاں سے رہائی پا کر حضرت اقدس کے قدموں میں آپہنچے۔پھر مزید ابتلاؤں کی کٹھائی سے آپ کندن بن کر نکلے۔کراچی کے سفر میں راستہ میں آپ کی وفات خانیوال میں ہوئی اب پھر اور فوراً یہ نشان الہی ہماری آنکھوں نے دیکھا کہ کیسی جلدی پاکستان سے آپ کی نعش قادیان پہنچ پائی اور مزار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چاردیواری کے باہر حضور کے قریب ترین مقام پر آپ کی تدفین عمل میں آئی۔اگر ہمارا ہے تو آجائے گا یہ دوہرا کرشمہ اس شہادت پر دوامی مہر ثبت کر گیا کہ آپ حضرت مسیح موعود کے تھے یعنی حضور کے جان نثار اور فدائی - وذلك فضل الله يوتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم وحی میں تذکرہ اصحاب الصفہ کا جماعت احمدیہ کے قیام سے سات سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وحی الہی سے یہ بشارت مل چکی تھی کہ وقت آتا ہے کہ آپ کے مقام تبشیر پر فائز ہونے کی وجہ سے استفاضہ کے لئے بکثرت لوگ آپ کی طرف رجوع کریں گے اور آپ کی تبشیر و تذکیر سے مومنین کی ایک ایسی جماعت آپ کو عطا ہوگی جو اعلیٰ مقامات صدق وصفا کی حامل ہوگی۔اور ایک طبقہ آپ امام وقت کے در پر اصحاب الصفہ کے رنگ میں دھونی رما کر بیٹھ جائے گا۔اصحاب الصفہ کے بارے میں پہلی وحی ۱۸۸۲ء کی یوں ہے: وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمُ مِنَ النَّاسِ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ -