اصحاب احمد (جلد 9) — Page 426
۴۲۶ - لد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بمقام ڈلہوزی ۲۲ / جولائی ۱۹۴۴ء کو چند دن پہلے کا ذیل کا رویا بیان فرمایا: ایک شخص نے آکر مجھ سے کہا کہ جب آپ کی سواری کسی موڑ یا پل پر سے گزرتی ہے تو بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی اور ایک اور شخص وہاں بھرا ہوا پستول لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور جب سواری گزر جاتی ہے تو پھر بھاگ کر اگلے پل یا موڑ پر چلے جاتے ہیں۔یہ خبر رساں جو مخلص معلوم ہوتا ہے اس غلط فہمی میں مبتلا نظر آتا ہے کہ یہ دونوں صاحبان مخالف ہیں اور گویا ارادہ رکھتے ہیں اور مجھ پر حملہ کرنے کے لئے ہر موڑ اور پل پر جا پہنچتے ہیں۔پھر وہ مجھ سے کہتا ہے کہ شاید وہ جن ہیں کہ اس قدر تیز رفتاری سے پہنچ جاتے ہیں۔میں رویا میں سمجھتا ہوں کہ میرا کام ہی یہ ہے کہ میں ریل پر سوار ہو کر دورہ کرتا ہوں۔اور ریل گویا موٹر کی طرح ہے۔کہ جہاں چاہتا ہوں اسے لے جاتا ہوں۔اور یہ دونوں ایسے تیز رفتار ہیں کہ جب میں ایک موڑ یا پل پر سے گزر جاتا ہوں تو یہ بھاگ کر اگلے موڑ یا پل پر جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ اس دوست کو غلطی لگی ہے کہ یہ جن ہیں اور مخالف ہیں۔بلکہ یہ دوفرشتے ہیں جن میں سے ایک کی شکل بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی سے ملتی ہے اور ان کو اللہ تعالیٰ نے میری حفاظت کے لئے مقرر کیا ہے۔جو ہر موڑ اور پل پر جو خطرہ کی جگہیں ہوتی ہیں دوڑ کر جا پہنچتے ہیں اور بھرے ہوئے پستول سے پہرہ دینے لگتے ہیں۔حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ نے حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کی وفات پر جو خطبہ دیا تھا اس میں ان جیسے صحابہ کو حصن حصین قرار دیا تھا۔ممکن ہے کہ اس رویا میں حضرت بھائی جی کے اس رنگ کے اخلاص کی طرف اشارہ ہو کہ وہ اپنی مخلصانہ دعاؤں اور سرگرمیوں اور مساعی کی وجہ سے اسی گروہ میں شامل ہیں۔حضور نے ۱۹۵۲ میں اس وقت کے پاکستان میں مخالف احمدیت حالات کے مدنظر حضرت عبدالرحیم صاحب قادیانی اور حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو دعا کے لئے مشتر کا ایک مکتوب تحریر فرمایا تھا۔جس سے ہر دو کے بلند مقام کا علم ہوتا ہے۔-۵ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے حضرت منشی ظفر احمد کپور تھلوی کے بارے ایک تاریخی خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ وہ لوگ جنہوں نے مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی زمانہ میں خدمات کی ہیں، ایسی ہستیاں ہیں جو دنیا کے لئے ایک تعویذ اور حفاظت کا ذریعہ ہیں۔جو برکات نبی پر نازل ہوتی ہیں ان کے ۲۷۱