اصحاب احمد (جلد 9) — Page 425
۴۲۵ کے سپاہی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار مرز امحموداحمد 7-2-53 خلیفه لمسیح الثانی بخدمت بھائی عبدالرحمن صاحب قا دیانی دار امسیح قادیان ضلع گورداسپور۔مشرقی پنجاب حضور کا یہ وتخطی مکتوب مرزا فتح دین صاحب کا تحریر کردہ ہے۔) حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں خاکسار مؤلف نے ۱۹۳۷ء کے وسط میں مرزا صاحب کو وہاں کارکن دیکھا جب خاکسار اس دفتر میں اسسٹنٹ سیکرٹری مقرر ہوا اور بعد میں پرائیویٹ سیکرٹری ہوا۔نہایت قابل اعتماد سنجیدہ محنتی، کام میں ماہر ، خاموش طبع تقسیم ملک کے بعد خلافت ثالثہ میں ان کا تبادلہ بطور نائب ناظر بیت المال ہوا۔اس دفتر کی رفاقت ہماری آپس میں اخوت میں تبدیل ہوئی۔خاکسار کا اصحاب احمد کا سارا حساب ربوہ میں ان کے پاس ہوتا تھا۔بے حد امین اور ہمدرد تھے۔دونوں میاں بیوی وفات پاچکے ہیں۔آپ بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔غالباً اہلیہ محترمہ بھی۔رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ۔اس مکتوب کا چر بہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔حضرت چودھری برکت علی خاں اولین وکیل المال ( فنانشل سیکرٹری ) تحریک جدید کی بیٹی کے اعلان نکاح کے خطبہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فرمایا: وو چودھری برکت علی خاں۔ان چند اشخاص میں سے ہیں جو محنت ، کوشش اور اخلاص سے کام کرنے والے ہیں اور جن کے سپر د کوئی کام کر کے پھر انہیں یاد دہانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ایک اور ) حافظ عبدالرحیم صاحب مالیر کوٹلوی مرحوم تھے۔میرا ان کے متعلق ہمیشہ یہ تجربہ رہا کہ جس کام پر بھی لگے اسے اس تندہی اور انہماک سے کیا کہ اس طرح اپنا کام بھی کم لوگ کرتے ہیں۔۔۔( وہ ) کام خوب سرگرمی سے کرتے۔دوسرے اس رنگ میں کام کرنے والے شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی ہیں۔رفاہ عام کا کوئی کام ہونہایت بشاشت استقلال اور شوق سے کرتے ہیں