اصحاب احمد (جلد 9) — Page 385
۳۸۵ ادائیگی فرمائی۔-١٣ دسمبر ۱۹۴۶ء سے ایک حصہ ء مکان تمہیں روپے ماہوار پر کرایہ پر چڑھا۔اس کے علاوہ آپ کی کوئی آمد نہ تھی۔ایسی تنگ دستی کی حالت میں بھی مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی اضافہ وصیت کی تحریک سن کر آپ نے دو بار دفتر متعلقہ کو اطلاع دی کہ آپ نے حصہ آمد کی وصیت ۱/۱۰ کی بجائے ۱/۸ کر دی ہے۔آپ نے اپنے مکان نعم البدل اور اس کے شمال اور شرق کی طرف کی سفید زمین کے بارے بعد تقسیم ملک مطلع کیا کہ حصہ جائیداد کے پانچویں حصہ کی وصیت ان جائدادوں پر بھی حاوی ہے۔اور آپ کے پاس نقدی کوئی نہیں۔خاکسار مؤلف اس وقت کے مختار عام صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ کی تحریک پر آپ نے حالات کے مدنظر خاکسار کے ذریعہ مارچ ۱۹۵۹ء میں اپنی یہ جائدادصدرانجمن احمدیہ کے نام ہبہ کرنے کی تحریر دی اور قبضہ بھی دے دیا۔( جب آپ کی اہلیہ محترمہ قادیان میں آکر عرصہ درویشی میں ٹھہریں تو میاں بیوی کا قیام اپنے اسی مکان میں رہا۔) بھائی جی کے اہلبیت حضرت بھائی جی کی شادی ہونے پر آپ کی رفیقہء حیات ۱۹۰۲ء میں قادیان آئیں تقسیم برصغیر سے پہلے بھائی جی کے طویل مالی تنگی کے دور میں بھی آپ نے پورا تعاون دیا۔بھائی جی ہمیشہ خدمات سلسلہ کے لئے تیار رہتے تھے۔ادھر حکم ملا اور ادھر آپ نے کاروبار بند کیا۔کسی بات کو روک نہ سمجھا۔خواہ گھر میں زچگی متوقع ہے۔یا گھر والے بیہوش پڑے ہیں۔آپ کی اہلیہ محترمہ کبھی مانع نہیں ہوئیں۔بھائی جی ان کو سپر دخدا کرتے تھے۔بھائی جی کی موجودگی میں آپ کی اہلیہ محترمہ نے خاکسار مؤلف کو سنایا: ایک دفعہ سیدہ حضرت ام المومنین کو کار بنکل نکل آیا اس وجہ سے آپ کو تبدیلی آب و ہوا کے لئے کہیں باہر لے جانے کی تجویز کے باعث تیاری کے لئے لاہور جانے کی ضرورت تھی۔حضور نے بھائی جی کو بھجوا دیا۔چند گھنٹے بعد ، بعد عشاء میرالڑ کا عبد السلام پیدا ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو علم ہوا تو حضور ہوا۔نے حضرت اماں جان سے ذکر کیا کہ بھائی جی زچگی کے وقت کے قرب کی بابت اظہار کرتے تو میں ان کو لا ہور نہ بھجوا تا۔اماں جان نے فرمایا کہ بھائی جی کی اہلیہ ، خدمت اسلام اور سلسلہ کے کاموں سے بھائی جی