اصحاب احمد (جلد 9) — Page 8
تھا۔بلکہ میرا ایمان اور یقین اور بھی ترقی کرتا چلا گیا۔اور اگر چہ اس روحانی پودے کی آبیاری کرنے والے کوئی بھی ظاہری سامان موجود نہ تھے۔بلکہ معاملہ اس کے برعکس تھا کیونکہ مسلمانوں پر مردنی چھائی ہوئی تھی۔اور وہ خواب غفلت میں پڑے تھے اور کفر موجزن تھا۔مگر وہ بیج خدا سے غذا پا تا اور مضبوط تر ہوتا چلا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى هَدْنَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَن هَدْنَا اللهُ - دور وياء اس وقت سے جبکہ بچپن میں آپ کا سینہ نور اسلام سے منور ہو چکا تھا آپ کو بعض خوا میں بہت صاف اور واضح آتیں جو بہت جلد یا کچھ دن بعد بعینہ پوری ہو کر آپ کی ترقی ایمان کا باعث ہوتیں۔آپ ہمیشہ انہیں مخفی رکھتے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے۔چنانچہ اسی زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بار یک در باریک حکمت اور مصلحت کے ماتحت یکے بعد دیگرے دو خواب دکھا کر آپ کے ایمان کو تازگی اور مضبوطی بخشی۔چنانچہ پہلی رویا میں قیامت کا نظارہ دکھایا گیا۔جو اپنی ساری تفاصیل اور کیفیات کے ساتھ جو آپ کے اس وقت کے خیالات اور علم و وسعت کے مطابق تھیں آپ کو ایک کمرہ کے اندر دکھایا گیا۔جو بمشکل ۱۰×۰افٹ ہوگا اور وہ اس سکول کا دفتر تھا جس میں آپ تعلیم پایا کرتے تھے۔ان دنوی چونیاں کا مدرسہ شہر کے جنوبی جانب واقع تھا۔جو بعد میں نیلام ہو کر کنک منڈی میں تبدیل ہو گیا۔اس نظارہ میں نہ کوئی آئندہ کی خبر تھی نہ علمی بات۔مگر اس سے آپ کے قلب کو وہ طاقت ملی اور آپ کے ایمان میں اتنی تازگی آئی کہ آپ بیان کرتے ہیں کہ آج تک بھی میں اس اثر اور لذت اور قوت و شوکت کو محسوس کیا کرتا ہوں۔اور حقیقت یہ ہے کہ واقعی وہ ایک قیامت تھی جو میرے پہلے خیالات پر آئی۔آپ بیان کرتے ہیں کہ دوسرا خواب بھی قریباً اسی زمانہ میں یہ دکھایا گیا کہ ایک وسیع اور شاداب قطعہ آب میں بعض آبی جانور بھی کہیں کہیں نظر آتے ہیں۔میں اس میں تیرتا اور غسل کرتا پھرتا ہوں۔پانی زیادہ گہرا نہیں۔محض شوق سے کبھی تیرتا ہوں اور کبھی کھڑا ہو جاتا ہوں۔اچانک ایک مگر مجھے مجھ پر لپکا اور اس نے مجھے نگلنا شروع کر دیا۔پہلے پاؤں پکڑے اور ہوتے ہوتے کمر تک مجھے نگل گیا۔جب میں نے دیکھا کہ میرے جسم کا نصف حصہ ایک خطر ناک اور زبردست دشمن کے قبضہ میں ہے تو معا کسی بیرونی تحریک کے ماتحت میں نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیئے اس خیال سے کہ ایسا کرنے سے وہ اب مجھے نگل نہ سکے گا۔کیونکہ اس کا منہ چھوٹا ہے اور میرے ہاتھوں کا پھیلاؤ بہت وسیع ہو گیا ہے۔اور ساتھ ہی میں نے