اصحاب احمد (جلد 8) — Page 105
1۔7 صرف اس قدر سوال کیا Do You like to Join Medical School ?Lahore جس پر میں نے Yes Sir کے سوا کیا کہنا تھا۔میرے اس جواب پر اس نے میرے کھڑے کھڑے ایک چٹھی پرنسپل میڈیکل کالج لاہور میجر ڈاکٹر سدر لینڈ کے نام لکھدی اور مجھے دے کر کہا کہ یہ چٹھی لے کر داخل ہونے کی غرض سے کل ہی لاہور کو روانہ ہو جاؤ، پرسوں داخلہ ہونا ہے۔چنانچہ میں ۲۰ را پریل ۱۹۰۸ء کو میڈیکل سکول میں داخل ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔اس وقت میرے دل نے رب محسن کا شکر کیا کہ کس طرح چند دن پہلے کی دعا قبول فرماتے ہوئے ایسے روزگار کے حاصل ہونے کا پہلا اور پکا زینہ دکھلایا اور میں سمجھتا ہوں کہ اطعموا الجائع والمعتر کا ظہور اس رنگ میں ہوا کہ غیر متوقع حالات میں مجھے وظیفہ ملا اور عمدہ روزگار کے سامان بنتے نظر آنے لگے۔پیارے مسیح کو دیکھنے کی شدید خواہش کی وجہ سے میں نے جو دعا کی تھی اس کی قبولیت کا تیسری بار یوں ظہور ہوا کہ میرا پیارا رب اعلیٰ میرے لاہور پہنچنے کے صرف نو دن بعد حضور کو لاہور لے آیا اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کے سرور کا موجب بنا۔؎ کس طرح تیرا کروں اے ذوالمنن شکر و سپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار