اصحاب احمد (جلد 8) — Page 54
۵۴ شوری میں شمولیت اور مالی و دیگر خدمات بطور عہدہ دار آپ کو مجلس شوریٰ میں بھی شمولیت کا موقع ملتا رہا ہے اور یہ بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔علاوہ ازیں سلسلہ کی مالی خدمات میں شریک ہونے کا بھی موقع ملتا رہا ہے۔مدرسہ سے فارغ ہو کر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”آئینہ کمالاتِ اسلام کے بعض حصص انگریزی میں ترجمہ کر کے ریویو آف ریلیجنز (انگریزی) میں شائع کرائے اور غالباً ۱۹۱۸ء میں آپ نے ریویو میں حضور کی کتاب ”چشمہ مسیحی کا بھی ترجمہ شائع کیا۔آپ کو عربی پڑھنے کا بھی شوق ہوا۔چنانچہ محترم مولوی محمد جی صاحب سے پڑھنی شروع کی حتی کہ آپ کتب دینیہ پڑھنے کے قابل ہو گئے۔یہ دیکھ کر کہ عربی اردو لغات کا نہ ہونا عربی کی تعلیم میں روک ہے۔آپ نے مولوی محمد جی صاحب کی مدد سے تَسْهِیلُ الْعَرَبِيَّةِ کے نام سے عربی اردو لغات تیار کر کے چھپوائی جو بہت مقبول ہوئی۔خلافت ثانیہ کے آغاز میں ایک انگریز پروفیسر مارگولیتھ نامی جو انگلستان میں عربی علوم کا ایک مشہور عالم تھا اور یورپ میں اس کی اسلام کے متعلق واقفیت بہت سمجھی جاتی تھی ، قادیان آیا۔چوہدری صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مہمان نوازی کا انتظام میرے سپرد فرمایا۔میں نے اس کو خان صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب کے مکان واقعہ دار العلوم ) میں ٹھہرایا اور اس کو قادیان کی سیر کرائی۔بعد دو پہر اس کو حسب الحکم حضوڑ کے پاس گول کمرہ میں لے گیا۔اس کمرہ میں اس وقت میرے علاوہ محترم چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور حضرت محترم بھائی شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی تھے۔پروفیسر صاحب کے سوال وجواب آپ جولائی ۱۹۱۷ء سے موصی ہیں اور تحریک جدید دفتر اول کے مجاہد ہیں۔پانچبزاری کتاب صفحہ ۲۳۰ پر آپ کا نام ربوجہ راج گڑھ لاہور میں بعد ہجرت مقیم ہونے کے درج ہے۔