اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 157 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 157

۱۵۸ وغیرہ کے نقشوں نے کافی محنت لی ہے اور ایک ضروری ریکارڈ محفوظ کر لیا ہے۔موقع بر موقع صحابہ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔جن پر ضرور بڑا خرچ آیا ہے۔کتاب کو پڑھ کر دل مسرور اور محفوظ ہوا اور بے اختیار ملک صاحب موصوف کے حق میں دعا نکلی اللہ تعالیٰ ان کو عمر دراز صحت کامل اور ہمت عالیہ دے کہ وہ اس سلسلہ کو تکمیل تک پہنچاسکیں (از جلد۲) (۲) حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی آپ تحریر فرماتے ہیں:۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔تصنیف کے بعض پہلوؤں کے لحاظ سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے اس کارخیر میں بہت ہی بڑی محنت اور جدو جہد سے کام لیا ہے۔“ ( از جلد۲) (۳) حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہان پوری آپ نے تحریر فرمایا: - میں اس نہایت مفید تالیف پر بڑی مسرت سے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ بعض صاحبوں نے اس کی ترتیب کے متعلق مجھ سے کلام کیا ہے۔۔۔۔بڑی ہستیوں کے حالات لکھنے پر تو بہتوں کو توجہ ہو سکتی ہے۔مگر جو لوگ زیادہ شہرت نہیں رکھتے ان کی طرف توجہ کرنے والے بھی کم ہوتے ہیں اور ان کے حالات کا علم بھی کم لوگوں کو ہوتا ہے۔اگر ان کے حالات نہ محفوظ کر لئے جائیں تو اکثر رہ جاتے اور پھر محفوظ نہیں کئے جاسکتے۔( از جلد۲) (۴) حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب معالج خصوصی سید نا حضرت خلیفہ مسیح لثانی ایدہ اللہتعالی دو خطوط میں تحریر فرماتے ہیں:۔” اصحاب احمد کی جلد ہفتم موصول ہوئی جزاک اللہ اللہ تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت دے۔موجب فلاح دارین بنائے۔“