اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 39 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 39

۳۹ کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سلمہا اللہ تعالی کے نکاح کا خطبہ آپ نے بموجودگی سیدنا حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ و بزرگان پڑھا۔حضور نے حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو بھجوا کر آپ کولاہور سے اس امر کے لئے بلوایا تھا۔حضرت مولوی صاحب کو اس سے قبل ایک رؤیا میں حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ اول نے محترمہ صاحبزادی صاحبہ موصوفہ کے نکاح کی مبارکباد دی تھی۔آپ کے شمائیل کریمہ آپ کی زندگی خلوص، قربانی، مصائب و مشکلات پر صبر، تو کل علی اللہ ، رضا بالقضا اور اللہ تعالیٰ کی محبوب و محسن ہستی کے ساتھ والہانہ عشق ، سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے مقدس خلفاء کی کامل اطاعت وفرماں برداری ، بقیہ حاشیہ: - (۲) جام وحدت ( یه سی حرفی بزبان پنجابی ۴ ستمبر ۱۹۰۶ء کو سید عبدالحئی صاحب عرب نے قادیان سے شائع کی۔حکیم عبداللطیف صاحب شاہد لا ہور نے دسمبر ۱۹۵۸ء میں دوسری بار طبع کی۔حیات قدسی جلد ۲ ص ۲۱ پر مرقوم ہے کہ علامتی فرقہ کے ایک فقیر کی سی حرفی کے جواب میں یہ منظوم کلام لکھا گیا تھا۔( طبع ثانی مشتمل بر آٹھ صفحات ) (۳) كلمة الفصل (عربی معہ اردو ترجمہ) بابت صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحات ۲۰- عبدالحی صاحب عرب نے شائع کی۔سن طبع اس پر درج نہیں۔(۴) اظہار حقیقت (اردو) بابت اثبات وفات مسیح از قرآن مجید شائع کردہ انجمن احمد یہ امرتسر صفحات ۳۶۔سنہ طبع درج نہیں۔(۵) کشف الحقائق بجواب حقائق القرآن مصنفہ ایک عیسائی جس نے فضائل مسیح بر آنحضرت از روئے قرآن مجید لکھے تھے ) شائع کردہ محمد یامین صاحب تاجر کتب قادیان صفحات ۶۴۔سن درج نہیں۔(1) مباحثہ لاہور ( جو ۲۶ تا ۲۸ جون ۱۹۲۱ء کو آپ کے اور منشی پیر بخش ایڈیٹر رسالہ تائید الاسلام کے درمیان ہوا تھا)