اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 38 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 38

۳۸ تو اس میں میرے لئے رنج کی کونسی وجہ ہے۔شکر ہے کہ اس کا انجام بخیر ہو گیا اور وہ اپنے حقیقی مولا کے پاس پہنچ گیا۔قلمی خدمات باوجود یکہ آپ کی زندگی کا اکثر حصہ طویل سفروں میں گذرا اور تالیف و تصنیف کے لئے جو یکسوئی درکار ہوتی ہے۔میسر نہیں تھی۔پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے منظوم کلام کے علاوہ سینکڑوں طویل مضامین آپ نے سُپر و قلم کئے۔جو سلسلہ کے اخبارات میں شائع ہوئے۔آپ کی اعلیٰ حقائق و معارف پر مشتمل جلسہ سالانہ کی تقاریر بھی شائع شدہ ہیں جن میں سے بعض علیحدہ کتابی صورت میں طبع ہو چکی ہیں دیگر بعض خدمات اور افضال الہی یہ امر بھی اللہ تعالیٰ کے الطاف کریمانہ میں سے ہے کہ موصی ہونے کے علاوہ آپ کو اور آپ کی اہلیہ محترمہ کو تحریک جدید دفتر اول کے پانچزاری مجاہدین میں شامل ہو کر سات صد نتیس روپے چندہ دینے کا موقع ملا۔(ص ۸۷)۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کئی سال مرکزی مجلس افتاء کے رکن اور صدرانجمن احمد یہ پاکستان کے مبر مقر ر ہے۔آپ کو یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاص طور پر بلوا کر اپنی موجودگی میں مغرب و عشاء کی نمازوں کی امامت کروائی۔آپ کو یہ فخر بھی حاصل ہے بعض رسائل و کتب جن کا علم ہو سکا ہے۔یہاں درج کی جاتی ہیں :- (1) گلدسته احمدی (سی حرفی در مدح حضرت مسیح موعود علیہ السلام بزبان پنجابی ) سید عبدالحی صاحب عرب قادیان نے جولائی ۱۹۰۶ ء میں شائع کی۔طبع ثانی دسمبر ۱۹۵۸ء میں حکیم عبداللطیف صاحب شاہد لاہور کی طرف سے ہوئی۔جس میں مرقوم ہے کہ یہ ی حرفی ۱۸۹۹ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سنائی گئی تھی۔( طبع ثانی مشتمل بر آٹھ صفحات )